Nabeela Ahmed- Writer, Storyteller, Poetess, Artist, Mirpur/Bradford,

Nabeela Ahmed is a writer, storyteller, multilingual poet, and spoken word artist. She writes and shares her work in English, Urdu, and Pahari. Her poetry was the main feature of the Keighley Arts and Film Festival in 2020. She has had poems published in England, America, Pakistan, and India. She self-published her book, Despite our […]
Mayeda Shafique, author, novelist, and educationist

مائدہ شفیق: مصنفہ، شاعرہ اور ماہرتعلیم ہیں۔ مائدہ شفیق ایک ابھرتی ہوئی نوجوان لکھاری ہیں۔ ان کا شمار نوجوان نسل کے ان معدودے لکھنے والوں میں ہوتا ہے ، جوبیک وقت اردو اور انگریزی میں متاثر کن تحریریں لکھتے ہیں۔ان کی تحریروں میں مقصدیت اورنئی نسل کی اصلاح اورتعمیر کردار کا جذبہ غالب ہے ۔ان کے ناول کو کوڈ ۱۹ کے تناظر میں اردو زبان میں چھپنے والی واحد تصنیف کا اعزاز حاصل ہے – وہ لائن آف کنٹرول پر واقع ایک چھوٹے سے شہہر عباس پور کے ایک تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ مختلف انگریزی و اردو اخبارات میں ان کے مضامین شائع ہوئے۔ انہوں نے بطور ماہر نصاب اور ٹیچر ٹرینر بین الاقوامی یونیورسٹی پاکستان کے ساتھ کام کیا۔ پرائیویٹ سکولز کی معاونت سے عباس پور کے اندر بزم ادب کے حوالے سے پرائیویٹ لٹرییری ایسوسی ایشن کی بنیادرکھی جو ایک پسماندہ علاقے میں فروغ ادب کے لئے فعال کردار ادا کر رہی ہے – انہوں نے نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے انگریزی زبان و ادب میں ماسٹرز کیا۔ ویمن یونیورسٹی آزاد کشمیر سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ مائدہ شفیق کا مقصد کشمیری قوم میں کتاب کلچر کو ترقی دینا ہے۔ تاکہ نسل نو کی تعمیر سیرت میں بہترین کردار ادا کیا جاسکے۔ مائدہ شفیق کی تصانیف 1- پاکباز (کووڈ 19 کے پس منظر میں پہلا اردو ناول) 2- فن قواعد و انشا پردازی (اردو اور انگریزی گرائمر میں مطابقت) 3- اینجلینز انگلش گرائمر (انگریزی گرائمر کے حوالے سے) پاکباز ناول کا تعارف مائدہ شفیق کا پہلا ناول پاکباز مذہبی اخلاقی معاشرتی اور روحانی پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کہانی کا مرکزی کردار “لاریب” ہے جو کووڈ 19 کے خوف و وحشت کے نتیجے میں خدا کی تلاش کا رستہ اپناتی ہے۔ اس کے روحانی سفر کی داستان کو قلمبند کیا گیا ہے۔ مصنفہ نے کرداروں کو منفرد انداز میں تصویرکشی کی۔ یہ ناول معاشرے کی روحانی اور اخلاقی پستی کیطرف توجہ مبذول کراتا ہے۔ Mayeda Shafique is an author, educationist, and novelist. She belongs to an educated family of Abbaspur-a border town located along the Line of Control. She has been writing articles […]
Ejaz Rahim

Civil Servant, Poet and Author Mr. Ejaz Rahim joined the Civil Service of Pakistan in 1969 after topping the CSS examination in that year. He has served on different posts at provincial and federal government level. He retired as Cabinet Secretary, Government of Pakistan. He obtained Master’s in Development Studies from the Institute of Social […]