جبار مرزا، تجزیہ نگار ، صحافی اور مصنف

جبار مرزا سنیئر تجزیہ نگار ، صحافی اور مصنف ہیں – ’کشمیر کو بچا لو‘ جناب جبار مرزا کی تصنیف/ تالیف ہےاس میں شامل زیادہ تر مضامین ان کے تحریر کردہ ہیں۔ کتاب دیدہ زیب چاررنگوں والے آرٹ پیپر پر شائع کی گئی ہے۔ سرورق کشمیر میں جاری جبر کی تصویر دکھا رہا ہے۔پسِ ورق ڈاکٹر عبدالقدیر خان (معروف سائنسدان) کا تحریر کردہ ہے۔ جب کہ کتاب کےفلیپ پر محمودگامی کی شہرہ آفاق نظم ’کریومنزجگرس‘ اور جناب رجب طیب اردگان (صدر جمہوریہ ترکی) کا تعارف لکھاگیاہے۔ کیوں کہ انھوں نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی کھل کر حمایت کی ۔کتاب 324 صفحات پر مشتمل ہے اور اسےشہریار پبلی کیشنز اسلام آباد نے 21اپریل2020 کو جب شائع کیا تومحصوروادی کے لاک ڈاﺅن کو261 دن گزرے تھے-
غلام الثقلین نقوی ، افسانہ نگار، ناول نگار، سفرنامہ نگار

غلام الثقلین نقوی کے حالات زندگی غلام الثقلین نقوی 12 مارچ، 1922ء کو چوکی ہنڈن، نوشہرہ، ریاست جموں و کشمیر میں پیدا ہوئے-انہوں نے مرے کالج سیالکوٹ سے گریجویشن، سینٹرل کالج لاہورسے بی ٹی کی ڈگریاں حاصل کیں اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ نومبر 1968ءسے اپنی سبکدوشی تک وہ گورنمنٹ کالج لاہور سےمنسلک رہے۔ ادبی خدمات غلام الثقلین نقوی بیک وقت افسانہ، سفرنامہ، مضامین اور ناول کی صنف میں طبع آزمائی کی لیکن وہ افسانہ نگاری کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئے۔ وہ حلقہ ارباب ذوق سے وابستگی رکھتے تھے۔ ان کی تصانیف میں افسانوں کے مجموعے بندگلی، شفق کے سائے، سرگوشی، نقطے سے نقطے تک اور مضامین کا مجموعہ اک طرفہ تماشا ہے، ناولوں میں بکھری راہیں، میراگاؤں، ناولٹ چاند پور کی نینا ، شیر زمان اور سفرنامہ چل بابا اگلے شہر کے نام سرفہرست ہیں۔ غلام الثقلین نقوی کی تصانیف افسانوی مجموعے دھوپ کا سایہ سرگوشی گلی کا گیت نقطے سے نقطے تک لمحے کی دیوار نغمہ اور آگ بند گلی شفق کے سائے ناولٹ شیرا شیرزمان چاند پور کی نینا ناول بکھری راہیں میرا گاؤں سفرنامے چل بابا اگلے شہر ارض ِ تمنا ٹرمنس سے ٹرمنس تک مکہ و مدینہ مضامین ایک طرفہ تماشا ہے