
پیاری سہیلی اور ہم جولی افشاں اقبال کی بچوں کے لیے مزیدار کہانیوں کی کتاب بی بطخو اور سنہری مرغی ہاتھوں میں ہے۔
سب سے پہلے تو میں اپنی پیاری سہیلی کو چوتھی کتاب کی اشاعت پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کروں گی۔
اب آتے ہیں کتاب کی طرف۔۔ ” *بی بطخو اور سنہری مرغی“ پریس فار پیس پبلکیشز* کی شائع کردہ ایک عمدہ طباعت ہے۔ کتاب اعلیٰ کوالٹی کے پیپر اور معیاری انداز سے شائع کی گئی ہے۔ جس کے لیے میں پریس فار پیس ٹیم کو مبارکباد پیش کروں گی۔
افشاں اقبال عمومی طور پر ہر صنف تحریر میں مہارت رکھتی ہیں لیکن چھوٹے بچوں کے لیے ان کی چھوٹی چھوٹی اور ننھی منی کہانیاں منفرد موضوع کے ساتھ خوبصورت اسلوب لیے ہوئے ہوتی ہیں، جو بچوں کو کہانی ہی کہانی میں بہت کچھ سکھا جاتی ہیں۔ اگر کہا جائے کہ انہیں چھوٹے بچوں کے لیے لکھنے میں ملکہ حاصل ہے تو غلط نہ ہوگا۔
پریس فار پیس کی شائع کردہ اس کتاب میں *43* کہانیاں 147 صفحات پر مشتمل ہیں، جو بچوں کو نا صرف مطالعے کی طرف راغب کریں گی بلکہ اس کے ذریعے بچے بہت کچھ معیاری سیکھ کر اپنی زندگیوں کو بہترین نہج کی طرف لانے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
قابل استاد، آزادی کی قدر، بہترین فیصلہ، سب سے پیاری قربانی، حبہ اور طوطا، بولنے والی گڑیا ،ہار نہ مانے اور ایسی ہی کئی اور پیاری پیاری کہانیوں سے یہ کتاب مزیّن کی گئی ہے۔ یقیناً یہ کتاب آپ کے بچوں کی لائبریری میں بہترین اضافہ ہوگی۔
آپ اپنے بچوں اور شاگردوں کو یہ کتاب تحفتاً دے کر ان کے لیے بہترین رہنما کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.