زیر تبصرہ کتاب :۔ رقص دل
مصنفہ  :۔ ناجیہ شعیب احمد
مبصرہ۔ :۔ فرح ناز فرح
زندگی سے ادب اور ادب سے زندگی جدا کر دی جائے تو باقی کچھ نہیں بچتا ۔
افسانہ ادب کی وہ صنف ہے جو اس برق رفتار دور میں مختصر وقت میں قاری کو معاشرے کے منفی و مثبت پہلوؤں سے آگاہ کرتاہے اور قاری ایک ہی وقت میں کئی موضوعات پر غوروفکر پر مجبور ہو جاتا  ہے ایسے ہی افسانوں کا مجموعہ “ رقص دل “ آج میرے ہاتھوں میں ہے جو “پریس فار پیس پبلی کیشنز”کے زیر اہتمام شائع ہوا ۔
ناجیہ شعیب احمد کا سیر حاصل تعارف کتاب میں موجود ہے اگرچہ وہ بچوں کی مصنفہ کے طور پر جانی جاتی ہیں لیکن” رقص دل “کی اشاعت کے بعد ان شمار اب افسانہ نگاروں میں بھی کیا جائے گا ۔
کتاب کا سر ورق دلکش اور دیدہ زیب ہے طباعت اور اشاعت بھی بہت عمدہ ہے ۔
ناجیہ شعیب احمد کا اسلوب بہت سادہ ، سہل اور رواں ہے ۔
ان کے افسانے دراصل ہمارے آس پاس کی کہانیاں ہی ہیں جن کو پڑھ کر کبھی معاشرے کی بے حسی پر رونا آیا تو کبھی  “ حق مسلمانی “ اورافسانچہ ” ملازم “ جیسی تحاریر پڑھ کر لب دعا گو ہوئے ۔
کتاب میں شامل افسانچےگویا  دریا کو کوزے میں بند کرنے کی بہترین کوشش ہے ۔
جس طرح رشتوں کی خوبصورتی خلوص اور محبت میں پنہاں ہے وہیں خودغرضی ، لالچ اور ہوس رشتوں کو مسخ کر دیتی ہے ان ہی رشتوں کے آس پاس رقص کرتی کہانیوں کا مجموعہ ہے “رقص دل “  ۔
ازواجی زندگی کے اتار چڑھاؤ ، اور گھریلو ناچاقی سے متاثر بچوں کے نفسیاتی مسائل ،آزادی کے نام پر رنگین خواب دیکھنے والی حسین آنکھوں کی بھیانک تعبیر اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی بدولت رسوائی اور ذلت جیسے اہم موضوعات پر نشتر چلاتا قلم مصنفہ کے کمال ہنر کا ثبوت ہے ۔
“رقص دل “یقینا آپ کی لائبریری کا حصہ ہو نی چاہئیے کیونکہ یہ اس کا حق ہے
مصنفہ کے لئے بہت سی داد اور نیک تمنائیں

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content