بسمہ تعالٰی
۔۔۔نام کتاب۔۔پروں والا کچھوا
مصنف ۔۔جسبیر بھلا
مترجم ۔۔عاطف حسین شاہ
ناشر ۔۔پی ایف پی پبلیکیشنز
قیمت۔۔350روپے
برائے رابطہ
03224645781

قانتہ رابعہ۔

پروں والا کچھوا
پروں والا کچھوا

بسا اوقات بچے تو کیا بڑے بھی اردگرد کے لوگوں اور مسئلے مسائل سے کہیں زیادہ دوسری مخلوق کی کہانیوں میں بھی زیادہ دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ ان کہانیوں میں تحیر کا عنصر زیادہ ہوتا ہے۔
وہ کہانی سنتے ہوئے انسان کسی اور ہی دنیا میں پہنچ جاتا ہے کہانی سنتے ہوئے وقت گزرنے کا احساس نہیں ہوتا ۔
پروں والا کچھوا بھی ایسی ہی کہانی ہےجسے جسبیر بھلر نے بچوں کے لئے لکھا اور انتہائی مہارت سے اس کا ترجمہ عاطف حسین شاہ نے اس انداز میں کیا کہ ترجمے کاگمان تک نہیں ہوتااور یہی ترجمہ کرنے والے کی سب سے بڑی خوبی ہوتی ہے ۔
اگر ترجمہ کرتے ہوئے اس زبان کی اصطلاحات یا کچھ مخصوص لفظوں کا ترجمہ کرتے ہوئے تھوڑی سی چوک ہوجائے یا کمی بیشی رہ جائے تو ساری دلچسپی اور تحیر ایک طرف کہانی کا مزہ کرکرا ہوجاتا ہے ۔
تبصرے سے پہلے میں عاطف شاہ صاحب کی تعریف کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے نہایت عمدہ ترجمہ کیا بلکہ حق ادا کردیا۔
پروں والا کچھوا دراصل پنجابی زبان میں لکھا ایک ناول ہے اور جیسا کہ عنوان سے سب تجسّس میں مبتلا ہوں گے کہ کچھوا اور پر؟؟
جی یہ کہانی ایک بے وقوف کچھوے کی ہے جو کئی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد اڑنے والی خواہش پوری کر ہی لیتا ہے۔
لیکن اڑ کر جاتا کہاں ہے اور وہاں جاکر اسے کیا کچھ دیکھنے کو ملتا ہے یہ سب ناول میں ہی پڑھئے ۔
ہاں اس ناول میں بھی بہت سے سبق ہیں لینے والوں کے لئے۔
ناول کی کہانی کسی طرح بھی جنوں پریوں کی کہانی سے کم دلچسپ نہیں۔
مزے کی بات یہ ہے کہ مصنف نے کچھوے اور کچھوؤں کے متعلق اتنی دلچسپ معلومات فراہم کی ہیں کہ پڑھنے والا بھی ماہر کچھوا جات کہلا سکتا ہے ۔
بہت خوبصورت سرورق اور عمدہ طباعت کے ساتھ اس کی قیمت صرف 350 روپے ہے۔کتاب کا پیش لفظ ڈاکٹر اندرپریت سنگھ  اور محترمہ نورین عامر نے لکھا ہے ۔
کتاب صورت حال کے مطابق دلچسپ تصاویر سے مزین ہے۔

چھیاسی صفحات پر مشتمل یہ ناول ہر لحاظ سے بچوں کے لیے دلچسپ ہے جس کی اشاعت پر میں مصنف، مترجم اور ناشر کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content