مصنفہ: آرسی رؤف
تاثرات : حفص نانی

چند دن ہوئے ، پریس فار پیس پبلی کیشنز کی طرف سے آرسی رؤف کی نئی کتاب ” اردو کا گلاب لہجہ” موصول ہوئی ۔ یہ کتاب واقعی اس قابل ہے کہ اسے غور اور توجہ کے ساتھ پڑھا جائے ۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اس کتاب کی ہر ایک کہانی دو مرتبہ پڑھی ؛ ایک مرتبہ اپنی نظر سے اور دوسری مرتبہ بچوں کی نظر سے ۔
بلا شبہ آرسی نے اردو زبان کا تعارف ایک انوکھے انداز میں کروایا ہے ۔ اس کتاب کی مختصر کہانیاں مکالموں کے ساتھ ہیں ۔ اگر بڑے بچے ان کہانیوں کو کھیل کی شکل پیش کریں تو چھوٹے بچوں کے لیے یہ ایک دلچسپ انداز ہو گا ۔ کتاب کے آخر میں ایک ناولٹ ” کہاوتوں کی جادو نگری” ہے ۔ کہاوتوں اور ضرب الامثال سے تخلیق کردہ ناولٹ ” ایک پنتھ دو کاج” ہے ، تفریح کی تفریح اور تعلیم کی تعلیم!
میری رائے میں یہ کتاب سب سے پہلے والدین کو پڑھنا چاہیے ۔ ان کہانیوں سے گرمیوں کی چھٹیوں میں محلے کے بچوں کے ساتھ بہترین سرگرمی ترتیب دی جا سکتی ہے اور ….. ناولٹ ! وہ تو خاصے کی اور سنانے کی چیز ہے ۔
کتاب کے اختتام پر پانچ سرگرمیاں ہیں اور پانچوں انتہائی دلچسپ ہیں ۔ والدین اور بڑے بہن بھائیوں کی مدد سے بچے اِن سے بہت لطف اندوز ہوں گے ۔
امید ہے اردو سے محبت کرنے والے والدین اس کتاب کی خریداری پر ضرور توجہ دی دیں گے ۔

 


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content