مصنفہ :  سمیرا انور

زیر اہتمام: پریس فار پیس پبلی کیشنز

تاثرات : کومل یٰسین

ڈوڈی کا جھولا  ننھے منے بچوں  کے لئے السٹریشن کے ساتھ ایک دلچسپ کتاب ہے جو کہ  ننھے منے بچوں کو کتابوں کی طرف راغب کرانے کا بہترین ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کو  لاپروائی برتنے کے سنگین نتائج سے آگاہی ، وقت کی قدر اور ذمہ داریوں کو نبھانے جیسے اہم سبق دیے گئے ہیں ۔خوبصورت  تزئین و آرائش کے کا سہر ا ابرار گردیزی صاحب کو جاتا ہے ۔

چھوٹے بچوں کے لیے یہ ایک بہترین کتاب ہے بلکہ میرے خیال سے یہ ان چھوٹے بچوں کے لیے  بھی بہترین کتاب ہے جو بہت کم عمر ہیں وہ نہ صرف تصویر دیکھ کر بھی خوش ہو سکتے ہیں کیونکہ  اس کتاب میں کہانیوں کے بارے میں بہت پیاری تصویر یں ہیں جو  بچوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہو سکتی ہے ۔

 پریس فار پیس پبلی کیشنز کو ایسی مزید  کتابوں کی اشاعت پر کام کرنا چاہیے کیونکہ آج کے دور میں بچوں کو کتاب سے روشناس نہ کرایا گیا تو بچوں کا کتاب بینی سے تعلق نہیں بن پائے گا اور مستقبل میں کتاب بینی معدوم ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے ۔

اس لیے مصنفین اور پریس فار پیس پبلی کیشنز جیسے اداروں کو چھوٹے بچوں کے لیے  ایسی خوبصورت کتابوں کا اجراء کرنا چاہیے جو مستقبل کے ننھے  قارئین کو جنم دے سکیں ۔

مصنفہ کو اس خوبصورت کتاب کی اشاعت کے ساتھ دوسرے ایڈیشن کی ڈھیروں مبارک باد ۔  اللّٰہ پاک مزید کامیابیوں سے نوازے آمین ثم آمین ۔

پریس فار پیس پبلی کیشنز اور ٹیم کو ننھے منے بچوں کے لیے خوبصورت  ننھی منی کتاب کی کامیاب اشاعت پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد ۔

اللّٰہ پاک ہمیشہ  ایسی ہی مزید کامیابیوں سے ہم کنار کرے ۔

آمین ثم آمین۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content