تبصرہ نگار ۔۔۔۔۔مہرین ملک

بھائی عبد الجبار سلہری صاحب کی جانب سے کتاب   “ہمارے قلم کار”  موصول ہوئی ۔یہ اسلامک رائٹرز موومنٹ کے زیر نگرانی پبلش ہوئی ہے،یہ کتاب اسلامک رائیٹرز موومنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کس طرح اس نے مختصر عرصے میں کامیابی حاصل کی اور اس پرفتن دور میں شمع روشن کی ہے

 عبد الجبار سلہری صاحب کا کمال قلم و علم تحقیق میں کوئی ثانی نہیں،آپ محنتی علم کی جستجو اور لگن رکھنے والے عظیم انسان ہیں،اس کی کتاب کی معاونت میں بھی آپ کا کردار پیش پیش ہے۔
کتاب کا انتساب حضرت مولانا اللہ وسایا قاسم شہید رحمۃ اللہ کے نام کیا ہے اس سے اسلامک رائٹرز موومنٹ کی بنیاد کا پتا چلتا ہے کہ اس کی جڑیں کتنی مضبوط ہیں۔ سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی مدظلہ ہیں۔ بقول  چیئرمین حفیظ چودھری صاحب اسلامک رائٹرز موومنٹ ان کے خوابوں کی تعبیر ہے،جس کی بنیاد انہوں نے 2018 میں رکھی۔اس بنیاد کے پتھروں میں مولانا محمد طارق نعمان گڑنگی،محترم جناب حکیم شاکر فاروقی صاحب ،مولانا امداد اللہ طیب صاحب ،محترم عنصر عثمانی ،اور برادر صغیر محمد اسامہ قاسم شامل ہیں۔
اللہ تبارک وتعالیٰ کے کرم سے اسلامک رائٹرز موومنٹ نے بہت قلیل وقت میں اندرون بیرون ملک پزیرائی حاصل کی اور اپنا دائرہ کار بڑھایا ۔ بلکہ اہل قلم ادباء اور بڑے بڑے نامور صحافی بطور مثال کے اسلامک رائٹرزموومنٹ کو پیش کرتے نظر آتے ہیں۔
اسلامک رائٹرز موومنٹ نے میدان صحافت میں نہ صرف مرد حضرات کے لیے مواقع فراہم کیے بلکہ خواتین کے لیے2019 میں اسلامک رائٹرز خواتین ونگ کی بنیاد بھی رکھی جس کی پہلی صدر معروف کالم نگار قانون دان محترمہ انیلہ ایڈووکیٹ منتخب ہوئیں ۔
بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ جہاں مرد حضرات کو مواقع مل رہے ہوں وہاں خواتین کو بھی مستفید ہونے اور اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے۔اس سلسلے میں اسلامک رائٹرز موومنٹ نے اپنی مثال قائم کی ہے۔ جہاں ہر قسم کا تحفظ اور کردار سازی و صحافت پر مشتمل کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔
بقول ادارہ شریک بانی حکم شاکر فاروقی صاحب پاکستان میں ذہین اور باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے۔
صرف سمت کا تعین کرنا باقی ہے۔
ادارے نے اس سلسلے میں معروف علمی و ادبی شخصیات سے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق انٹرویوز کے ذریعے رائے لی ہے ،زیر تبصرہ کتاب ہمارے قلم کار میں مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی اپنی رائے کے اظہار کا پورا موقع دیا گیا ہے، تاکہ اس کتاب کو پڑھنے والے اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔اس کتاب میں شامل تمام ادبی شخصیات نے مختصر مگر جامع الفاظ میں زندگی کے ہر پہلو کو بیاں کیا ہے۔
نئے پڑھنے اور سیکھنے والوں کے لیے شریک بانی محترم اسامہ قاسم کا خوبصورت پیغام ،
انجام     اس   کے    ہاتھ   ہے،    آغاز       کر     کے    دیکھ
بھیگے   ہوئے    پروں   سے،      پرواز    کر   کے  دیکھ ۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact