Skip to content

کتاب : میں فلسطین ہوں۔تعارف و تبصرہ : فلک ناز نور

نام کتاب : میں فلسطین ہوں۔

مصنفہ : ام عبداللہ (امریکا)

اردو ترجمہ : ظفر اقبال صاحب

پبلشر: پریس فار پیس پبلی کیشنز

ڈیزائنگ : ام زینب

میں فلسطین ہوں کتاب
میں فلسطین ہوں کتاب

فلسطین دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں بستا ہے۔ اپنی سیاسی اہمیت سے ہٹ کر، یہ ایک ایسی سرزمین ہے جس کی جڑیں ایمان، روحانیت اور تاریخ میں گہری ہیں۔ اس کا تقدس ہزاروں سال پر محیط ہے اور اسلامی روایت، انبیاء کی زندگیوں اور قرآنی حکایات سے الگ نہیں ہے۔ یہ صرف ایک سیاسی اور زمین کا ٹکڑا نہیں ہے۔ بلکہ  مسلمانوں کے عقیدے سے جڑا ہوا ہے۔

فلسطین ایک ایسا موضوع  ہے جس پر عرب دنیا کے علاوہ بھی  ادب کی ہر صنف میں بھرپور لکھا جارہا ہے۔ مغربی ممالک میں مقیم مسلمان جن کے بچے انگریزی زبان بولتے اور لکھتے ہیں ان کے لیے عام فہم انداز میں فلسطین کے موضوع پر امریکی مسلم رائٹر ام عبداللہ نے ایک کتابچہ انگریزی زبان میں لکھا ہے۔ جسے پروفیسر ظفر اقبال صاحب نے  ” میں فلسطین ہوں ” کے نام سے اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ کتاب میں بچوں اور بڑوں کو فلسطین کی تاریخ، اسلامی اہمیت، مسجد اقصی  کے تقدس  اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اتحاد، استقامت اور مزاحمت کی ایک علامت کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ کتاب کی خوبی ہے کہ اس کو بہترین آرٹ پیپر پر  رنگین ڈیزائنیگ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ کتاب کا عنوان  ایک متاثر کن نظم  ” میں فلسطین ہوں”، سے لیا گیا ہے۔ کتاب  کے آخر میں یہ نظم بھی شامل ہے۔

یہ یہود و نصاریٰ کا جوشِ جنوں
جس نے نا حق کیا نیک لوگوں کا خوں
سارے عالم پہ چھایا ہے جس کا فسوں
جس نے برسوں سے لوٹا ہے میرا سکوں
اس لۓ آج میں اتنا غمگین ہوں
میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں

بن کے غاصب سرِ عام بیچا گیا
میرے خوں سے زمانے کو سینچا گیا
دار پر بھی کبھی مجھکو کھینچا گیا
قید میں طوق پہنا کے بھیجا گیا
وہ سمجھتے ہیں میں کوٸ مسکین ہوں
میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content