Skip to content

بلیوں کی بارات کا تعارف / تاثرات: قانتہ رابعہ

بسمہ تعالی
نام کتاب۔۔بلیوں کی بارات
مصنف۔۔وینڈ اگاگ
مترجم ۔۔پروفیسر ظفر اقبال
ناشر۔۔پریس فار پیس پبلیکیشنز
برائے رابطہ۔-03224645781

pressforpeacepublication@gmail.com

بلیوں کی بارات ترجمہ ملین آف کیٹس
بلیوں کی بارات ترجمہ ملین آف کیٹس

قارئین! ہم میں سے خوشحال شخص وہ ہے جس کے اندر کا بچہ زندہ ہے اور بچپن اس کی زندگی کا سب سے حسین دور رہا ہو۔
لیکن کچھ لوگ اس سے بھی زیادہ خوش قسمت ہوتے ہیں جو اپنے بچپن کو مختلف حیلوں بہانوں سے زندہ رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔۔اپنی بزرگی اور بڑے عہدوں کو بھی وہ اس میں رکاوٹ نہیں بننے دیتے ۔۔وہ عمر کے جس حصے میں بھی داخل ہوں انھیں بچوں سے مل کراور  ان کی زبان میں باتیں کرکے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔۔بھلے لاٹھی ٹیکتے ہوئے چلنا پڑے لیکن بچوں کی کہانیاں سننے اور بچوں کے رسالے پڑھنے میں انھیں  سب سے زیادہ مزہ آتا ہے۔
ایسی کہانیاں جو عمر کے ہر حصے میں پڑھنے والے کے لیے دلچسپی برقرار رکھیں بہت کم ہوا کرتی ہیں۔
انھی  میں سے ایک کہانی “ بلیوں کی بارات” ہے جو اپنے نام کی طرح منفرد اور دلچسپ ہے،-
بچوں کی ایسی کہانی جسے پڑھتے ہوئے ارد گرد کا ہوش نہ رہے۔
“پھر کیا ہوا؟” کا سوال بھی اور ، “اچھا ایسے بھی ہوتا ہے:، کا پرمسرت خیال بھی ۔
باتوں ہی باتوں میں سبق بھی موجود ہو اور معلومات بھی،
اس کہانی کو کہتے ہیں “بلیوں کی بارات”
جو بے  اولاد جوڑے کی تنہائی دور کرنے کی خواہش پوری کرنے کی تگ و دو پر مشتمل ہے ۔
بلی پالنے اور گھر میں رکھنے کی خواہش تو پوری ہوئی لیکن درمیان میں ‘بلیوں کی بارات؛ کیسے آگئی؟اور کیوں آئی؟ کا جواب اسی دلچسپ کہانی میں خود پڑھیے
جسے آپ کے لئے پروفیسر ظفر اقبال نے ترجمہ کیا ہے۔
کتاب بہت اچھے اور عمدہ کاغذپر موٹے فونٹ میں رنگ برنگی تصویروں پر مشتمل ہے،
ہلکی پھلکی مسکراتی سبق آموز کہانی جو آپ کو مدتوں یاد رہے گی۔
قانتہ رابعہ


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content