کتاب کا نام۔پیاری پیاری نظمیں
مصنف۔احمد حاطب صدیقی
شائع کردہ۔پریس فار پیس پبلی کیشنز
تبصرہ نگار۔محمد رمضان شاکر پاکپتن
بچوں کے لیے میٹھی میٹھی اور رواں نظمیں لکھنے والے معروف شاعر احمد حاطب صدیقی صاحب کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔آپ کے تعارف کے لیے آپ کی مشہور و معروف نظم “یہ بات سمجھ میں آئی نہیں” ہی کافی ہے۔جو کہ بچوں اور بڑوں سب میں مقبول ہے۔ حال ہی میں ان کی بچوں کے لیے پیاری پیاری نظموں پر مشتمل خوبصورت اور دیدہ زیب کتاب “پیاری پیاری نظمیں” خوبصورت اور معیاری کتابیں شائع کرنے والے ادارے پریس فار پیس نے شائع کی ہے۔ خوبصورت سرورق سے مزین یہ کتاب دس سے بارہ سال کے بچوں کے لیے شائع کی گئی ہے۔اس کتاب میں احمد حاطب صدیقی صاحب نے اپنی نہایت ہی پیاری پیاری اور رواں نظمیں بچوں کے لیے پیش کی ہیں جو کہ ان کی رہنمائی اور اصلاح کے لیے نہایت ہی ممد و معاون ثابت ہوں گی۔۔ مجھے تو یہ کتاب بہت ہی عمدہ لگی ہے۔امید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کو بھی پسند آئے گی۔آئیے اب مختصر تبصرے کی جانب بڑھتے ہیں۔
بچوں سے باتیں
احمد حاطب صدیقی صاحب نے اس کتاب میں اپنے ننھے منے ساتھیوں کو بڑا ہی خوبصورت پیغام دیا ہے کہ ان نظموں کو نہ صرف خود پڑھنا ہے۔بلکہ دوسروں کو بھی پڑھ کر سنانی ہیں۔تاکہ وہ بھی ان نظموں سے اپنی اصلاح کر سکیں اور سیکھ سکیں۔
01.ہر اک چیز پیدا کی اللہ نے
کتاب کا آغاز نہایت ہی خوبصورت حمد باری تعالیٰ سے کیا گیا ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ زمین و آسمان اور اس میں پیدا شدہ تمام چیزیں اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی ہیں۔وہی تمام جہانوں کا مالک ہے۔
02.حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اس نعت شریف میں بتایا گیا ہے کہ پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان پاک اور آپ کے فضائل و اعمال ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ پیارے پیارے بچے ان پر عمل کر کے اچھا انسان بن سکتے ہیں۔
03.مسلماں ہوں ، مسلماں ہوں
اس نظم میں ایک اچھے اور سچے مسلمان بچے کی پہچان کرائی گئی ہے کہ وہ ہمیشہ نہ صرف خود صاف ستھرا رہتا ہے بلکہ اپنے گھر،گلی ، محلے اور مدرسے کو بھی صاف ستھرا رکھتا ہے۔
04.اف توبہ ہائے ہائے
اس خوبصورت نظم میں منو میاں کی گائے یہ احساس دلا رہی ہے کہ جب مسجد میں اذان ہو تو ہمیں فوراً نماز کے لیے جانا چاہیے۔نہ کہ کھیل کود میں مگن ہو کر وقت ضائع کرنا چاہیے۔۔
05.آجا آجا ، چڑیا آجا
اس پیاری سی نظم میں زارا ننھی چڑیا سے کہہ رہی ہے کہ وہ آئے اور اسے گانا سنائے۔وہ اس کو دانہ پانی ڈالے گی اور باجا بجائے گی۔رانی اور راجا کی کہانی سنائے گی
06.منو میاں کے گھوڑے
منو میاں اپنی الماری میں رکھے گھوڑوں سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ باہر نکلو بھاگو دوڑو۔مگر اتنا بھی تیز مت دوڑنا کہ گر ہی جاؤ ۔
07.تھوڑا تھوڑا روز پڑھو گے
اس نظم میں ہلکی پھلکی کھیل کود کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر پڑھائی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔تھوڑا تھوڑا روز پڑھنا ہر اچھے بچے کو اپنی عادت میں شامل کر لینا چاہیے ۔
08.چڑیا گھر کی سیر
چڑیا گھر کی سیر تو سبھی بچوں کو اچھی لگتی ہے۔اگر آپ چڑیا گھر نہیں جا سکتے تو فکر مت کریں ۔اس نظم کو پڑھ کر آپ کو ایسا ہی لگے گا کہ جیسے آپ سچ مچ میں چڑیا گھر کی سیر کو گئے ہیں۔ننھے بچوں کے لیے بہت ہی پیاری اور خوبصورت نظم۔۔
09.بھائی بڈی
بھائی بڈی،کیا ہی خوبصورت اور دلچسپ نظم ہے۔آپ بھی پڑھیے۔
لو وہ آ گئے بھائی بڈی
جیب میں رکھے تاش کی گڈی
گاڑی کو یہ بولیں “گاڑا”
بس سٹاپ کو “بس کی اڈی”
ساری نظم پڑھیں گے تو اور مزہ آئے گا۔
10.دوپیڑ تھے بچارے
پیڑ پودے زندگی کا حسن ہیں۔ یہ نہ صرف ہمیں تازہ ہوا مہیا کرتے ہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی ہمارے کام آتے ہیں ۔ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔اس نظم میں پودے گلہ کر رہے ہیں کہ انسان ہماری قدر نہیں کر رہا ہے۔
11.کورونا کی کہانی
کورونا کے پس منظر میں لکھی گئی ایک خوبصورت سی نظم۔۔۔
پیارے بچو! ہمیں بیماریوں سے بچنے کے لیے ہر دم صاف ستھرا رہنا چاہیے اور اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔کہ اس نے ہمیں صحت و تندرستی عطا فرمائی۔
12.بال گندے نہ رکھ
یہ خوبصورت نظم پیاری پیاری بچیوں سے کہہ رہی ہے کہ اپنے بالوں کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھیں۔بالوں کی دیکھ بھال اچھی طرح نہیں کریں گی تو ان میں جوئیں پڑ جائیں گی۔جو کہ بالکل بھی اچھی بات نہیں ہے۔
13.مگر تمھیں عقل آئی نہیں
اچھے بچے کبھی فضول خرچی نہیں کرتے ہیں۔بلکہ پیسے بچا کر اپنی ضرورت کی چیزیں لے لیتے ہیں۔اپنی جیب خرچ میں سے تھوڑے تھوڑے پیسے بچا کر آپ بھی پیاری پیاری سی گڑیا خرید سکتے ہیں۔اس نظم میں بچت کر کے اپنی ضرورتیں پوری کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔۔
14.کل کیا کیا کرنا ہے
پیارے بچو زندگی میں کامیاب ہونا ہے تو اپنی زندگی میں نظم و ضبط پیدا کر لو۔جو جو کام کرنے ہیں ان کی فہرست بنالو۔تاکہ وقت پر تمام کام انجام پا جائیں ۔ بچوں کی اصلاح اور رہنمائی کے لیے بہت ہی بامقصد اور خوبصورت نظم ۔۔
15.کچھ کر لو بچت آج
پانی کی طرح پیسہ بہانا عقل مندی کی بات نہیں ہے۔فضول خرچی ہمیشہ نقصان کا باعث بنتی ہے۔آج اگر کچھ بچت کریں گے۔ تو کل وہ ہمارے کام آئے گی۔ ملک اور قوم کی خوشحالی اسی میں ہے کہ صرف ضرورت کے تحت ہی خرچ کیا جائے۔
16.میرے ملک کے اندر
اس خوبصورت نظم میں پیارے ملک کے خوش رنگ اور حسین نظاروں کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو دنیا کی ہر نعمت سے نوازا ہے۔ہمیں اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اپنے وطن کے لیے ہر دم دعا گو رہنا چاہیے ۔
پیارے بچو
جناب احمد حاطب صدیقی کی پیاری پیاری نظمیں پر مشتمل یہ خوبصورت اور دلکش کتاب بتیس صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں ننھے منے بچوں کے لیے کل سولہ پیاری پیاری نظمیں پیش کی گئی ہیں۔ اشاعت اول 2025 ہے۔کتاب کی قیمت چار سو روپے ہے اور اسے منگوانے کے پریس فار پیس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
جاز کیش نمبر یہ ہے۔03224645781
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.