آج کا انسان سائنسی ترقی کے باوجود جن بڑے خطرات سے دوچار ہے، ان میں ماحولیاتی آلودگی سرفہرست ہے۔ پانی، ہوا، زمین، جنگلات اور حیاتیاتی تنوع (biodiversity)

 سب آلودگی اور تباہی کا شکار ہیں۔ ایسے میں انسانیت کو ایک ایسے رہنما کی ضرورت ہے جس کی تعلیمات فطرت کے قریب ہوں اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی کی بھی بہت اقسام ہیں جیسے

 (Air Pollution)، (Water Pollution)، (Noise Pollution)،(Land Pollution)، (Deforestation)، (Loss of Biodiversity)

شامل ہیں۔یہ تمام مسائل انسانی صحت، معیشت، اور دنیا کے مستقبل کے لیے خطرناک ہیں۔

آپ ﷺ نے راستوں، گھروں، مساجد، اور پانی کے ذرائع کو صاف رکھنے کی تلقین کی۔ آپ نے گندگی کو باعثِ تکلیف اور وبال قرار دیا۔ درخت لگانے کی ترغیب، پانی کا بچاؤ اور اسراف سے گریز،آپ ﷺ نے جانوروں کو بھوکا رکھنا، اُن پر ظلم کرنا، یا شکار برائے تفریح کی ممانعت کی۔نبی ﷺ نے گزرگاہوں، سایہ دار جگہوں، پانی کے کناروں پر گندگی کرنے سے منع فرمایا۔ یہ تعلیمات آج کے جدید اصولوں کے عین مطابق ہیں۔رسول اللہ ﷺ کی سیرت نہ صرف عبادات، اخلاق، اور معاشرت کا مکمل نمونہ ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کا بھی مکمل ضابطہ ہے۔ اگر دنیا سیرتِ نبوی ﷺ کو اپنائے تو موجودہ ماحولیاتی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے ہمیں سکھایا کہ زمین اللہ کی امانت ہے، اور اس کی حفاظت ہماری دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔
زیر نظر کتاب میں ٢٨ افراد کے مضامین شامل ہیں۔سب کی کاوش عمدہ ہے لیکن چند مضامین بصیرت افروز ہیں ۔جن میں سہیل احمد کا مضمون نہایت شاندار ہے جنہوں نے تمہید کے بعد تفصیل سے اس موضوع پر روشنی ڈالی ہے۔مضمون کے مطالعہ سے محسوس ہوتا ہے کہ انتہائی گہرے مطالعہ کے بعد یہ قلمبند کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ثوبیہ اسلم کا مضمون مختصر ہے لیکن کمال ہے ۔انہوں نےماحول کی انسان کی زندگی میں اہمیت کا تذکرہ کرنے کے بعد چھوٹے چھوٹے پیراگراف میں درخت لگانے اورکھیٹی باڑی کرنے کاثواب،چیونٹیوں کومارنے کی ممانعت وغیرہ پر جامع انداز میں لکھاہے۔شگفتہ یاسمین کا مضمون بھی قابل مطالعہ ہے۔پروفیسر ملک ناصر داؤد نے سادہ الفاظ میں عمدہ مضمون لکھا جو مطالعہ سے لگتا مضمون نگار نے اس موضوع پر وسیع مطالعہ کیا ہے۔غلام محمد وانی دلشاد کا مضمون پڑھ کر لگاجیسے یہ قرآن وحدیث کاگہرامطالعہ رکھتے ہیں۔ان کے حوالہ جات سے مضمون زیادہ عمدہ تاثرچھوڑتا ہے۔محمد فرقان بن محمد شبیر کامضمون بھی قابل داد ہے جس میں ماحول کا معنی ومفہوم، اجزاءوعناصر،زمینی آلودگی،فضائی آلودگی کے اسباب اور ان کا حل سیرت نبوی کی روشنی میں بیان کیاگیا ہے۔ام حسن کا مضمون بھی قابل مطالعہ ہے جس میں اہم نکات کو سادہ اسلوب سے قلمبندکیا گیا ہےالمختصر مظہر اقبال مظہر کا ماحولیات موضوع پر دلچسپی  داد کے لائق ہے کہ انہوں نے اورموضوعات پر کام کروانے سے زیادہ اس عمدہ موضوع کو ترجیح دی۔۔۔۔مستقبل میں اُمید ہے کہ آپ ایسے مزید پائیدارکام کروائیں گے۔۔۔۔اس اعلی کام کے لیے مظہر اقبال مظہر اورادارے کو بہت مبارکباد ۔۔۔۔
کومل شہزادی


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content