جمال دین میموریل اسکالرشپ (3) ایسے بچے کے لیے مختص کیا گیا ہے جس کی فیملی کے مالی حالات مستحکم نہ ہوں ۔ یہ ایوارڈ محترم جمال دین صاحب کی فیملی نے سپانسر کیا ہے ۔ یہ سکالرشپ ضلع باغ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک پسماندہ خاندان کی ہونہاراور یتیم بچی شانزہ اعجاز کو دیا گیا۔ جب سکالرشپ کا اجرا کیا گیا تو وہ گورنمنٹ ہائی اسکول کولاہ ناڑ شیر علی خان ضلع باغ میں نویں جماعت میں پڑھ رہی تھی۔
ابھی یہ بچی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایف اے فرسٹ ائیر میں زیر تعلیم ہے۔
اس سکالرشپ کے تحت شانزہ کو ماہانہ بنیادوں پر 1500 روپے دئیے جاتے ہیں۔ ۔ یہ ایوارڈ جنوری 2023 میں شروع کیا گیا تھا