باغ (پی ایف پی نیوز)

حکومت اور مخیر  حضرات مہاجر کالونی چھتر نمبر دو میں شارٹ سرکٹ سے جلنے والے رہائشی مکان کے  متاثرہ مالکان کی مدد کریں – ان خیالات کا اظہار پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے عہدے داران سید عمران گیلانی اورروبینہ ناز نے مہاجر کالونی چھتر نمبر دو میں شارٹ سرکٹ سے جلنے والے گھر کے دورہ کے دوران متاثرین جاوید منظور اور  ساجد منظور سے اظہار ہمدردی کرتے ہوۓ کیا – اس موقع پر متاثرین کو ضروری اشیا بھی فراہم کی گئیں جن میں کمبل اور برتن وغیرہ  شامل ہیں -یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شارٹ سرکٹ سے مہاجر کالونی دو میں ایک گھر جل کر خاکستر ہو گیاتھا تاہم معجزانہ طور پر اہل خانہ محفوظ رہے اور چھوٹے بچوں اور دیگر اہل خانہ کو بچا لیا گیا – پریس فارپیس فاؤنڈیشن کے نمائندگان  سید عمران گیلانی اور روبینہ ناز نے کہا کہ متاثرین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے حکومت اور مخیرحضرات کے فور ی تعاون کی ضرورت ہے – مخیر حضرات مصیبت زدہ بھایئوں کی فوری مدد کر کے انسانی اور مذہبی فریضہ انجام دیں


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content