پریس فار پیس پبلیکیشنز کے قلمی معاونین کو ہم اس پیج پر خوش آمدید کہتے ہیں
علمی و ادبی سرگرمیاں ہماری پیشہ ورانہ زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ آپ کسی بھی شعبے میں مہارت رکھتے ہوں ، جب تک آپ کی مہارت استعمال نہیں ہوگی اس کا خاطر خواہ فائدہ آپ کو نہیں ہوگا۔ یہ ضروری نہیں کہ جس شعبے میں آپ مہارت یا دلچسپی رکھتے ہوں آپکا ذریعہ معاش بھی اسی شعبے سے جڑا ہو۔ اس لیے رضاکارانہ طور پر اپنی مہارتوں کا استعمال اپنی صلاحیتوں کو زنگ آلود نہیں ہونے دیتا۔ اس نقطہ نظر کے تحت ہم نے پریس فار پیس پبلیکیشنز کے تحت قلمی ، علمی ادبی، اور صحافتی شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات کو رضاکارکی حیثیت سے اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ کی مہارتوں کی دیکھتے ہوئے ہم اکثر و بیشتر مختلف سرگرمیوں میں آپ سے مدد لینے کے لیے رابطہ کرتے رہے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ایک اور رضاکار کے ساتھ بحیثیت ان کی ٹیم کے ایک رکن کے کام کرنا ہوگا۔