ریاست جموں کشمیر کے عظیم المرتبت فرزند، حب الوطنی کے جذبے سے سرشار جناب پروفیسر ڈاکٹر عبدل الحسین عاصم(اے ایچ عاصم) آف بگاہ کوٹلی، پرنسپل شیفیلڈ کالچ باغ برطانیہ میں انتقال کر گئے۔ پروفیسر صاحب گزشتہ کچھ ماہ سے علیل تھے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ طویل عرصے سے برطانیہ میں مقیم تھے۔ وہ ایک زبردست استاد، دانشور اورتاریخ دان تھے اور ساری زندگی ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی اور مکمل آزادی کے لیے جدوجہد کا حصہ رہے۔انہوں نے برطانیہ اور ریاست بھر میں لبریشن فرنٹ کی صفوں کو منظم کرنے اور ریاست کی مکمل آزادی کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا۔ اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلے نے انہیں بہت متاثر کیا۔ وہ شیفیلڈ برطانیہ سے مئیر شیفیلڈ سمیت شیفیلڈ کی درجن بھر سیاسی و سماجی شخصیات کو لیکر آزاد کشمیر پہنچے اور اپنی زبردست موٹیویشنل صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے وفد کو باغ میں شیفیلڈ کیمرج کالج کے قیام کے لیے راضی کر لیا۔ پروفیسر اے ایچ عاصم نے زندگی کے باقی ماندہ سولہ برس شیفیلڈ کالج باغ کی تعمیر و ترقی میں صرف کیے اور اس ادارے اور اس میں زیر تعلیم بچوں کیلئے خود کووقف کر دیا۔ یوں پروفیسر ڈاکٹر عبدل الحسین عاصم نے اپنے جذبہ حب الوطنی کی اعلی مثال قائم کی اور وطن سے محبت کو وطن میں رہنے والوں سے محبت اور خدمت کی عملی شکل دے کر جدوجہد میں شریک ہر ساتھی کا سر فخر سے بلند کیا۔
آج ان کے انتقال کی خبر سن کر دل سخت رنجیدہ ہے لیکن انکی شخصیت، وابستگی اور کام کو دیکھ کر رشک آتا ہے کہ انہوں نے اپنی سوچ و فکر کے مطابق باعمل اور بھرپور کردار بھری زندگی گزاری۔ ان کی جاندار اور قابل تقلید شخصیت مرنے کے بعد بھی اپنا فیض جاری رکھے گی اور نوجوان نسل ان کے کردار اور افکار سے راہنمائی لیتی رہے گی۔
رب کریم سے دعا ہے کہ پروفیسر عبدل الحسین عاصم صاحب کی روح شاد و آباد رہے اور انکی محنت کا پھل ریاست کی مکمل آزادی اور خوشحالی کی شکل میں آئندہ نسلوں کو عطا ہو۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content