جنم دے دیا ہے تو دل میں جگہ دے
نہ بیٹی کو تکلیف یوں بے وجہ دے
ترے گھر کی رونق یہ رنگین چڑیا
چلی جائے گی چھوڑ کر اپنی گڑیا
نیا اک جہاں یہ بسا لے گی جا کر
یہ غم سارے اپنے چھپا لے گی جا کر
ترے واسطے یہ دعائیں کرے گی
یہ بیٹوں سے بڑھ کر وفائیں کرے گی
یہ جس گھر کی چوکھٹ پہ پاؤں دھرے گی
جہاں بھر سے زیادہ وفا یہ کرے گی۔
سنو؛ بیٹیوں کو ہے پالا نبی نے
محبت سے ان کو سنبھالا نبی نے
کرو فکر بیٹی کی، رب راضی ہوگا۔
کرو قدر بیٹی کی، رب راضی ہوگا،
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.