لاہور: خصوصی رپورٹ

لیڈز یونیورسٹی،لاہور میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کا عنوان “معاصر ادبی رجحانات” تھا۔مہمانِ خصوصی ڈاکٹر امجد طفیل نے اس موضوع پر جامع لیکچر دیا۔

اس تربیتی نشست میں صدرِ شعبہ اُردو لاہور لیڈز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطا اللّٰہ سمیت دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔میزبانی کے فرائض پی ایچ۔ڈی اسکالر روبیہ مریم نے ادا کیے۔

ڈاکٹر امجد طفیل صاحب نے جدید دور کے ادبی رجحانات،فلسفے اور تنقید جیسے موضوع پر جامع لیکچر دیا۔ڈاکٹر امجد طفیل نے کہا ہے کہ حلقہ اربابِ ذوق کا ایک نظریہ یہ ہے کہ یہ لکھنے والے سے کسی نظریاتی وابستگی کا مطالبہ نہیں کرتا۔اس کے نزدیک جمالیاتی اور فنی بنیادیں اصل چیز ہے۔جو آپ کرنا چاہتے ہیں یا جو آپ کی فکر ہے وہ ٹھیک ہے۔ ڈاکٹر امجد طفیل نے علامہ اقبال کو ایک عالمگیر شخصیت  قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تہذیبی زندگی میں بیسویں صدی میں سب سے بڑا آدمی اقبال ہے جن کے افکار کی روشنی  سے فیض یاب ہو کر ہم نشاہ ثانیہ حاصل کر سکتے ہیں۔

 

group photo (2)
 شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام ادبی سیمینار
شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام ادبی سیمینار
شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام ادبی سیمینار

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact