بزم اہل قلم پاکستان, القائم لائبریری, القائم ہسپتال سید پور روڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام تقریب پذیرائی بہ اعزاز پروفیسر تفاخر محمود گوندل کی تصنیف “جلوہ ہائے جمال” اور محترمہ معظمہ نقوی کے شعری مجموعہ “آخری بارش “کی تقریب رونمائی میزبان.ڈاکٹر فرحت عباس و اراکین بزم اہل قلم کے توسط سے منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کی نقابت معروف شاعر ،ادیب ، براڈ کاسٹر جناب نصرت یاب نصرت نے فرمائی جبکہ صدرِ محفل جناب پروفیسر ڈاکٹر قمر اقبال صاحب فرزند ِ ارجمند معروف استاد شاعر سرور انبالوی مرحوم ! مہمانِ خصوصی کی مسند پر غزل کا خوب صورت و معتبر حوالہ جناب حسن عباس رضا صاحب ( آوارگی میں حد سے گزر جانا چاہیے ) اور مہمانِ اعزاز دونو ں صاحب ِ شام حضرات جناب پروفیسر تفاخر گوندل صاحب اور محترمہ معظمہ نقوی صاحبہ اسٹیج پر جلوہ افروز رہے ۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت ِ کلامِ پاک و نعتِ مقبول سرور الانبیاء ﷺ سے ہوا ۔ اس کے بعد کتاب ” ” آخری بارش ” کا تعارف اور مصنفہ کا تعارف پیش کیا گیا ۔ جبکہ مصنفہ پہ مفصل مقالہ جناب ڈاکٹر فرحت عباس صاحب نے نہایت دقیق الفاظ میں پیش کیا۔ اور مصنفہ کو ” مضبوط صنف ِ نازک ” کے خطاب سے نوازا ۔پھر صاحبہ ء شام سے گفت وشنید ہوئی ۔ اور بلا تاخیر محفل کو آگے بڑھاتے ہوۓ دوسری کتاب ” جلوہ ہاۓ جمال ” کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ۔ اور اس کتاب پر دنیاۓ ادب کا معتبر نام جناب نسیمِ سحر صاحب نے مقالہ پیش کیا ۔ اور صاحب ِ شام جناب پروفیسر تفاخر گوندل صاحب نے فی البد یہہ شاندار حکیمانہ گفتگو کرکے محفل کو گرما یا اور خوب داد وصول کی۔ اس کے بعد صدر ِ محفل نے اپنے پُر تا ثیر خطاب سے تمام حاضرین کے دل موہ لیے اس محفل کی دوسری نشست مشاعرہ کی رکھی گئ۔ جس کی صدارت جناب حسن عباس رضا صاحب نے فرمائی ۔ اور مہمانِ خصوصی کی مسند پہ جناب نسیم ِ سحر اور مہمانان اعزاز صاحبان ِ شام اسٹیج پر جلوہ نما رہے ۔ اس پُر کیف محفل میں شریک تمام شعراء نے اپنے خوب صورت کلام کے ساتھ محفل کی رونق دوبالا کردی ۔ ان کے اسماء گرامی ڈاکٹرفرحت عباس,نسیم سحر. جیا قریشی. سونیا شریفی. دنیا شریفی.حسن عباس رضا.مسز حمائر جہانگیر. تفاخر محمود گوندل. ڈاکٹر محمد اقبال.محمد مشتاق طارق. حمائر جہانگیر.عاصم ابن عسکر.محمد اکرم.مبشر سلیم بشر. شیریں سید.نصرت یاب نصرت.جمال زیدی. مسز محمودہ غازیہ.اےفاق
اتفاق بٹ.رانا شوکت. مسز شانزہ.عبید بازغ امر.محمد سفیر سیفی اور معظمہ نقوی شامل ہیں ۔ محفل کے اختتام پر ڈاکٹر فرحت عباس صاحب کی میزبانی میں پُر تکلف عشائیہ کا اہتمام تھا۔ یوں,یہ پُر وقار تقریب اپنی خوب صورت اور رنگین یادوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی ۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.