پروفیسر ڈاکٹر غازی علم الدین ، ماہر لسانیات، مصنّف ، محقق ، میرپور آزاد کشمیر

ڈاکٹر غازی علم الدین ماہر لسانیات اور مصنف ہیں-ان کا تحقیقی کام پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول ہے – آج کل میر پور میں رہائش پزیر ہیں- پروفیسر ڈاکٹر غازی علم الدین کے حالات زندگی پروفیسر غازی علم الدین یکم جنوری 1959ء میں قصور کے ایک نواحی قصبے “برج کلاں ” میں میاں شہاب الدین کے گھرپیدا ہوئے ابتدائی تعلیم پرائمری سکول برج کلاں اور ثانوی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول گنڈا سنگھ والا ضلع قصور میں حاصل کی ۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کاامتحان گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور سے پاس کرکے ایم اے عربی اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور ‘ ایم اے اسلامیات پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا ۔ جبکہ ایم فل کی ڈگری علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے 1999ء حاصل کرکے تدریسی شعبے کو ذریعہ معاش بنایا اور گورنمنٹ انٹرکالج فورٹ عباس ضلع بہاولنگر سے ملازمت کا آغاز کیا ۔ بعدازاں کوٹلی ‘ میرپور ‘ ڈڈیال آزادکشمیر کے کالجز میں تدریسی فرائض انجام دیئے۔ مئی2013ء میں آپ کو پرموٹ کرکے پرنسپل گورنمنٹ کالج گل پور آزادکشمیر تعینات کردیا گیا جہاں آپ جنوری 2014ء تک تعینات رہے بعد ازاں گورنمنٹ ڈگری کالج افضل پور ‘ پوسٹ گریجویٹ ایجوکیشن کالج میرپور میں بطور پرنسپل خدمات انجام دے کر بیسویں گریڈ میں 31دسمبر 2018ء کو ریٹائر ہوگئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر غازی علم الدین کی تصانیف آپ کی تصانیف میں اہم یہ ہیں، میثاق عمرانی ‘ لسانی مطالعے ‘ تنقیدی تجزیاتی مطالعے ‘ سروش اقبال کے نام ‘ تخلیقی زاویے لسانی لغت ‘ اردو معیار اور استعمال ‘ ‘ اہل قلم کے مکاتیب بنام غازی علم الدین
سردار محمد یعقوب خان ، سابق صدرو وزیراعظم آزاد کشمیر، یعقوب سے یاقوت تک

سردار محمد یعقوب خان آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ ان کی سواںخ عمری “ یعقوب سے یاقوت تک “کے نام سے شائع ہوئی ہے ۔ یہ کتاب304 صفحات پر مشتمل ہے اوراس کتاب کی تدوین ونظر ثانی سنئیر صحافی و سابق پریس سیکرٹری ہمراہ ریاست جموں کشمیر محمد بشارت […]
محمد انور عباسی ، ماہرِ اقتصادیات، مصنف باغ آزادکشمیر

محمد انور عباسی مصنف اور ماہر اقتصادیات ہیں۔1940 نیلا بٹ، ضلع باغ، آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے، یہیں سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد حصول تعلیم کے لیےکراچی گئے۔1963 میں کراچی یونیورسٹی سے بی کام ٓنرز اور اس کے بعد اسی یونیورسٹی سے ایم اے معاشیات اور بعد میں ایم اے اسلامیات کی سندیں حاصل کیں۔بعد ازاں سعودی عرب میں سعودی ہولندی بینک میں بیس سال تک چیف اکائونٹنٹ کی حیثیت سے کام کیا۔ وہاں سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں محمد انور عباسی کی تصانیف ” متاعِ شام سفر” خود نوشت سوانح عمری بنک انٹرسٹ منافع یا ربا
ندیم پہانوڑی

شاعر، گلوکار، پہاڑی زبان، راولاکوٹ ندیم پہانوڑی شاعر اور گلو کار ہیں۔ وطن سے محبت ان کی پہاڑی شاعری کا حوالہ ہے۔ ان کا تعلق خطہ جنت نظیر وادی پرل راولاکوٹ کے نواح میں واقع ایک خوبصورت گاؤں بن بہک سے ہے ۔ان کا اصل نام ندیم احمد اعوان ہے ۔ شاعری کے موضوعات اپنی مادر وطن کی غلامی او ر محکومی کا درد ، ماں بولی پہاڑی سے محبت اورتلاش معاش میں وطن سے دور جا کر بسنے والوں کےجذبات کی عکاسی ان کے لکھے اور گاۓ ہوۓ پہاڑی نغموں اور گیتوں میں کی گئی ہے ۔ مجموعہ کلام 2004 کے وسط میں ان کاایک پہاڑی مجموعہ “دہلے نے پہانوڑے “منظر عام پر آیا تھا۔جس کے بعد دوست احباب نے ندیم اعوان کو ندیم پہانوڑی کے لقب سے پکارنا شروع کر دیا(پہانوڑی) پہاڑی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں خیالی یعنی ایسی باتیں سوچنے والا جو صرف خواب اور خیالوں میں ہی انسان سوچ سکتا ہے ۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ مڈل اسکول بن بہک سے پرائمری تک حاصل کی لیکن 15 سال کی عمر سے محنت مزدوری شروع کردی۔اور تعلیم کا سلسلہ خیر باد کہنا پڑاوہ آج کل ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک آباد ہیں لیکن اپنے آپ کو ہر وقت سری نگر ، گلگت اور مظفرآباد کی فضاؤں میں محسوس کرتے ہیں -وطن سے دوری نے ان کی وطن سے محبت کے جذبات کو اور بھی مہمیز دی ہے جو ان کے دردبھرے کلام میں جلوہ گر ہوتے ہیں – سوشل میڈیا پر ان کے پہاڑی نغموں کو دنیا بھر میں پزیرائی ملی ہے –
مریم مجید ڈار

افسانہ نگار، شاعرہ، ضلع حویلی آزاد کشمیر مریم مجید ڈار افسانہ نگار اور شاعرہ ہیں ۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ایک دور افتادہ ضلع حویلی سے ہے۔ انھوں نے پلانٹ سائنسز میں ایم فل کیا ہے۔ افسانوں پر مشتمل پہلی کتاب “سوچ زار” مئی 2019 میں شائع ہوئی ہے ، جس میں بیس سے زائدافسانے شامل ہیں ۔ اسے فکشن ہاوس نے شائع کیا ہے۔ اس کے علاوہ دو مزید کتابیں” بے چہرہ” اور” برگد” زیر تکمیل ہیں۔
Ejaz Rahim

Civil Servant, Poet and Author Mr. Ejaz Rahim joined the Civil Service of Pakistan in 1969 after topping the CSS examination in that year. He has served on different posts at provincial and federal government level. He retired as Cabinet Secretary, Government of Pakistan. He obtained Master’s in Development Studies from the Institute of Social […]
ٹیٹوال کا کتّا- سعادت حسن منٹو

افسانہ نویس سعادت حسن منٹو کے آبا علامہ اقبال کی طرح کشمیری الاصل تھے اور کاروبار کے سلسلہ میں کشمیرسے ترک وطن کرکے لاہورمیں آبسے اور پھر وہاں سے امرتسرچلے گئے۔ منٹوکی شادی بھی ایک کشمیری النسل لڑکی صفیہ سے ہوئی۔منٹو کو تقسیم کی وجہ سے بمبئی چھوڑکرلاہورآناپڑا۔ منٹونے کشمیرکو اپنے افسانوں کا موضوع بنایا […]
سماجی انصاف اوراسکے تقاضے ۔ ڈاکٹر ساجد خاکوانی

اللہ تعالی نے کل انسانیت کو ایک آدم علیہ السلام کی نسل سے جنم دے کر پہلے دن سے ہی سماجی انصاف کی بنیاد رکھ دی تھی۔اسی بات کو قرآن مجید نے یوں بیان کیا کہیٰٓأَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوْا َربَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّ خَلَقَ مِنْہَا زَوْجَہَا وَ بَثَّ مِنْہُمَا رِجَالًا کَثِیْرًا وَّ نِسَآءً(۴:۱) […]
آزادکشمیرمیں بڑھتی بے روزگاری

ثاقب علی حیدری آزادکشمیر میں بڑھتی ہوئی بےروزگاری ایک نیا کاروبار بنتا جارہا ہے، اسی بنا پر حکومت اور نجی ادارے بے روزگار نوجوانوں سے سالانہ کروڑوں روپے کماتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں شرح خواندگی پاکستان کے دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ (75 فیصد) ہے اور جہاں […]
ڈھول کی رانی ۔ رانی تاج ۔ کہانی کار: فضل خان مروت

“رانی تاج” (شہان آرا تاج) 3 اکتوبر1993 کو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئیں۔ وہ دنیا میں ڈھول بجانے والوں کی فہرست میں سب سے زیادہ مشہور شخصیت ہیں۔ رانی تاج کے ابتدائی حالاتِ زندگی رانی اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ بچپن میں ان کی والدہ انہیں رانی کے نام سے […]