آج اپنی بیٹی نبیہٰہ ابرار کے ساتھ نمل اسلام آباد کے ’’بہار میلے‘‘ میں ’’بک فیئر‘‘ میں شریک ہوا۔شرکت کی وجہ ’’پریس فار پیس پبلی کیشنز ‘‘ کا سٹال نمبر ون تھا جس کی تقریبا ً سبھی کتب کی تزئین کے کام کا اعزاز مجھے حاصل ہے۔
محض تین برس قبل ’’پریس فار پیس پبلی کیشنز‘‘ کی داغ بیل ڈلی اور آج الحمدللہ یہ ادارہ دو سو سے زائد معیاری کتب شائع کر چکا ہے۔ ’’نمل‘‘ اسلام آباد میں یہ دوسرا موقع ہے کہ ادارے کے سٹال نے کتاب میلے کی رونق بڑھائی اور کتاب دوستوں کے لیے مختلف موضوعات پہ کتب کا اہتمام کیا جس میں دینی کتب، سفر نامے، کالموں کے مجموعے، بچوں کے لیے شاعری،بڑوں کے لیے شاعری، بچوں کا ادب، بچوں کے لیے عالمی ادب کے تراجم، ادب، زبان وبیاں، ناول، موٹیویشنل کتب۔۔۔۔۔۔اور ایسے ہی لاتعداد موضوعات شامل ہیں۔
آج  ادارے نے اپنی ڈیڑھ درجن تازہ مطبوعات کی’’ تقریب اجرا‘‘ کا بھی اہتمام کیا تھا جس کے مہمانان خصوصی جناب احمد حاطب صدیقی، محترمہ عائشہ رباب، محترمہ آرسی رؤف اورمحترمہ شمیم عارف تھیں جبکہ میزبان ماورا ادیب۔نوجواں ادیب ارشد ابرار ارشؔ  ہوا کے جھونکے کی مانند آئے ، پھر جانے کہاں کھو گئے۔ محترمہ شمیم عارف صاحبہ نے محترمہ تسنیم جعفری کی تازہ تصنیف’’ نبیﷺ ہمارے‘‘ کے حوالے سے گفتگو کی اور کتاب سے چند اقتباسات پڑھ کر سنائے، بلا شبہ کتاب پڑھنے لائق ہے ، ہر حوالے سے۔محترم احمد حاطب صدیقی صاحب اور محترمہ رباب عائشہ نے بھی اپنی اپنی تازہ تصانیف بارے گفتگو فرمائی۔ احمد حاطب صدیقی صاحب سمیت ہر ایک مقرر کی تائید وسفارش تھی کہ بچوں کی تعلیم و تربیت ان کی مقامی اور علاقائی زبان میں ہونی چاہیے، دور رس نتائج اسی طرح برآمد ہوں گے،انگریزی کا پیچھا کرنے سے جو یہ سمجھتے ہیں ، ترقی کے باب کھلیں گے تو یہ دیوانے کے خواب سے زیادہ کچھ نہیں۔نوجواں شاعرحسن ابن ساقی نے اپنے تازہ کلام سے نوازا جوبلاشبہ بہترین اور معیاری تھا۔انھیں سن کر یقین پختہ ہوا کہ یہ دھرتی بنجر ہے نہ ادب و فن یہاں گہنا رہا ہے۔

کتب کی تقریب اجر ا
کتب کی تقریب اجر ا
کتب کی تقریب اجرا اور مہمان
کتب کی تقریب اجرا اور مہمان

محترم مکرم فیضی صاحب لب و لہجے سے اہل زبان لگے مگر پوچھنے پہ معلوم ہوا’’جھنگوی‘‘ ہیں۔ پروگرام کے دوران ہی پی ٹی وی کے صباحی پروگرام ’’ابتدا‘‘ کے پروڈیوسر سید احمد علی اپنے ٹیم کے ساتھ آن وارد ہوئے، انھوں نے جناب احمد حاطب صدیقی اور محترمہ رباب عائشہ کا انٹر ویوکیاجو اگلے کچھ روز میں آن ایئر ہو گا۔
کتاب میلہ اگلے دوروز اپنے پورے جوبن پہ ہو گا۔قارئین سے گزارش ہے کہ اگر آپ پنڈی اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں تو ’’کتاب میلے‘‘ کا رخ کریں اور ’’پریس فار پیس پبلی کیشنز

کے سٹال نمبر  ایک سے اپنے لیے اپنے بچوں کے لیے پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ پہ معیاری کتب حاصل کریں۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content