کراچی  (پی ایف پی نیوز)
اُردو ڈکشنری اور سائنس بورڈ کراچی کے زیراہتمام لائبریریوں اور کتاب کلچر کو فروغ دینے کےلیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔اس اجلاس  کا انعقاد ضیاء اللہ خان طورو ڈائریکٹر اردو سائنس بورڈادارہ فروغِ قومی زبان، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، حکومتِ پاکستان، جناب سید حسن نقوی  کمشنر کراچی چئیرمین کونسل آف کراچی لائبریریزحکومتِ سندھ اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میئرکراچی کی ہدایات پر  سید سلطان خلیل ،سفیر ِکتاب اُردو سائنس بورڈ ،حکومتِ پاکستان کی دعوت پرکیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کلچر اور سپورٹس کے سینئر ڈائریکٹر جناب سید رضا عباس رضوی نے کی جب کہ میزبانی کے فرائض سید سلطان خلیل نےادا کیے۔اجلاس کے شرکاء میں ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈائریکٹر ثقافت، ڈائریکٹر لائبریریز، نیشنل لائبریری ایسو سی ایشن کے صدر ، سیکرٹری ، اطہر قادری سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، دیگر عہدیداران ، یونیورسٹیز ، کالجز اور اسکولز کے لائبریرین حضرات کثیر تعداد میں شریک ہوۓ۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact