آرسی رٶف

صحابہ کی عقیدت کے سبھی اطوار دیکھیں گے

نبی جی کے زمانے کے سبھی آثار دیکھیں گے

نبی کی ان محافل کے بہت انوار دیکھیں گے

تخیل میں  صحابہ  سے بھرا دربار دیکھیں گے

جفا کاروں کو بتلا دو ہمیشہ منہ کی کھائیں گے

محبت سے بھری ان کی وہ جب گفتار دیکھیں گے

سجی ہے آج محفل جو درودوں کی یہاں پر تو

قرینے سے  سجے ہم بھی سبھی افکار دیکھیں گے

مقابل ہے نہ ثانی ہے،مماثل ہو نہیں سکتا 

محمد کو جہاں میں ہم  بلند دستار دیکھیں گے

جہاں پر وہ بسے تھے خاک چومیں گے وہاں کی ہم

  مدینے کی گلی اور وہ درو دیوار دیکھیں گے

نہیں ایسے مٹے گی تشنگی یہ آرسی دل کی

مدینہ جب تلک  پھر ہم  نہیں اک بار دیکھیں گے


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content