سیدہ معظمہ نقو ی شاعرہ اور مصنفہ ہیں جن کی تین کتب شائع ہو چکی ہیں۔ جاۓ پیدائش ۔ ڈی ۔جی خان ہے۔ بطور شاعرہ انھوں نے اپنی جداگانہ شناخت بنائی ہے۔اندرون اور بیرون ملک کے اخبارات اور جرائد میں ان کی تخلیقات اور کالم شائع ہوتے ہیں۔ قلمی سفر میں بچپن سے ہی ادب سے عقیدت رہی اور لکھنے کا سفر بھی جاری رہا۔ 2018 میں حلقہ اربابِ ذوق ڈی جی خان سے با قاعدہ ادبی رکن کی حیثیت سے ادبی سفر کا آغاز کیا۔ اسوقت ڈی۔جی ۔خان کی ویکسپیڈیا پہ ہسٹری میں نامور شخصیات کی فہرست میں ان کا نام بطور شاعرہ شامل ہو ہے ۔ نثری صنف میں افسانہ نگاری ، تحقیقی مضامین ، کالم و تبصرہ نگاری میں طبع آزمائی کرتی ہیں۔۔ادبی رسائل و اخبارات سے بطور ادبی رکن کے منسلک ہیں۔پہلا اردو افسانہ “پہلی محبت ” قوس علمی وادبی رسالہ ( گورنمنٹ ڈگری کالج خواتین کوٹ چھٹہ ) ڈی جی خان سے شائع ہُوا۔ نواۓ نقوی کے عنوان سے کالم کا سفر جاری ہے جن میں مصنوعی محبت ، سستی شہرت، ادب کی خستہ حالی ، عاشور کا دن گر نہ ہوتا، کرونائی دور اور ادب و دیگر شامل ہیں ۔
معظمہ نقوی کی تصانیف
کفِ دست
مودت نامہ
نواۓ نقوی
زیر طبع کتب:
سرائیکی کلام
اردو نظموں کا مجموعہ
افسانوی مجموعہ
زیر اشاعت: آخری بارش
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.