ڈاکٹر افتخار مغل

ڈاکٹر افتخار مغل اپنی شاعری کی بدولت آزاد کشمیر کا بڑا نام تھے۔۔ ڈاکٹر افتخار مغل نےآزاد کشمیر ٹیلیویژن کے کئی پروگراموں اور مشاعروں میں شرکت کی- ان کے انتقال سے آزاد کشمیر ایک ماہر تعلیم اورخوبصورت شاعری کرنے والے شخص سے محروم ہو گیا۔ اللہ پاک مغفرت فرمائے-
ان کو شاعر محبت بھی کہا جاتا ہے -10 اپریل 2021 پروفیسر ڈاکٹر افتخار مغل کی دسویں برسی ہے۔ان کی شاعر ی کے مجموعے کا نامُ انکشاف ہے-




ڈاکٹر افتخار مغل کا الوداعی کلام 

وفائیں ، نیک تمنائیں ، احترام ، دعا۔۔!

مری طرف سے زمانے تجھے سلام، دعا۔۔!

میں رفتنی ہوں مجھے مل گیا ہے اذنِ سفر،

یہاں پہ اب کہ نہیں میرا کوئی کام ، دعا۔۔!

ہر اک کے نام دمِ واپسی خراج و خلوص،

ہر اک کے حق میں سرِ ساعتِ خرام دعا۔۔!

مجھے غروب سے پہلے کہیں پہنچنا ہے

مرے عزیزو، بس اب ڈھل رہی ہے شام، دعا۔۔!

مرے خدا نے مجھے سُرخُرو کیا ہے سو اب

سبھی کو عام معافی ، سبھی کو عام دعا۔۔!

میں اُن بہادروں کی آل سے ہوں میرے عدُو

کہ عفُو جن کی سزا، جن کا انتقام، دعا۔۔!

سبھی حریفوں حلیفوں کو افتخارؔ مغل

ہمیشہ خیر ، سدا معذرت مدام ، دعا۔۔!


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content