حیدر خان حیدر ایک ماہر تعلیم اور شاعر ہیں جن کاتعلق حسین نظاروں اور جفا کش لوگو ں کی سرزمیں گلگت بلتستان سے ہے
ہیڈ ماسٹر بوائز سکول چھلت نگر کی حثیت سے ہزاروں شاگردوں کو علم کی روشنی سے منور کیا ہے -وہ دو ادبی تنظیموں انجمن فکر وسخن اور بہار ادب شین بر کے سرپرست بھی ہیں -مکتبہ حیدر کے نام سے اپنے گھر میں لائبریری قائم کر رکھی ہے جس میں رسائل سمیت دو ھزار سے زائد کتب ہیں – گلگت بلتستان میں علم وادب کی ترقی کے لئے آپ نے شاندارکام کیا ہے –
حیدر خان حیدر کی تصانیف
جمال و فرش و فلک
زیر اشاعت تصانیف
ولولہ تازہ (اقبال کا کلام حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کیا گیا ہے)
آہینہ ایام (سوانح عمری)
قائد اعظم اور اقبال کے مماثل افکار
سیرت فاطمہ زہرہ
مقالات حیدر
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.