مظفرآباد  : پی ایف پی ایف نیوز 

ریسرچ سکالر اور ماہر تعلیم پروفیسر غلام شہناز نے ڈاکٹر صابر آفاقی کی شخصیت اور ادبی خدمات کے بارے میں ایم فل کا تحقیقی مقالہ مکمل کر لیا – ماہر تعلیم  پروفیسر غلام شہناز نے ایم فل کی ڈگری کے لیے تحقیقی مقالہ “ڈاکٹر صابر آفاقی کی اقبال شناسی “ کے موضوع پر لکھا ہے – یہ تحقیق علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے شعبہ اقبالیات کے چئیر پرسن پروفیسر شاہد کامران کی زیرنگرانی مکمل ہو ا ہے –  اس تحقیق کی انجام دہی میں اردو اور گوجری کے معروف شاعر جناب مخلص وجدانی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے – یاد رہے کہ مخلص وجدانی ڈاکٹر صابر آفاقی کے چھوٹے بھائی ہیں – ادب کی تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹر صابر آفاقی اور اقبالیات کے موضوع پر ایک جا مع تحقیق کی گئی ہے – تحقیقی مقالے کی کاپی گزشتہ روز مخلص وجدانی کو پیش کی گئی -اس موقع پر نام ور شاعر محمد یامین بھی موجود تھے –  پروفیسر غلام شہناز  بہادر علی پوسٹ گریجوئیٹ کالج کھڑک راولاکوٹ کے شعبہ اردو کی سربراہ ہیں –  موصوفہ پریس فار پیس کے فعال رضا کار عبداللہ بن مسعود کی والدہ ہیں – پریس فارپیس پبلی کیشنزاس تحقیقی مقالے کو کتابی شکل میں پیش کرے گا –


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content