ماہم حامد: ڈیرہ غازی خان
کاش تم زمانے سی سازشیں نہیں کرتے
ہم سے دور جانے کی کوششیں نہیں کرتے
کھا کے چوٹ دشمن کو بددعا نہیں دیتے
ہم وفا کے مارے ہیں نفرتیں نہیں ہے
پیار جو جتاتے ہیں کب وہ کام آتے ہیں
یہ گھنے سے بادل تو بارشیں نہیں کرتے
جب سے تیری نظروں سے اپنا آپ دیکھا ہے
تب سے تم کو پانے کی خواہشیں نہیں کرتے
جب دلوں کی دنیا پر غم کی رات طاری ہو
پھر حسین موسم بھی رونقیں نہیں کرتے
اپنے ساتھ رہتے ہیں درد کی زمینوں پر
غیر تو فدا اپنی راحتیں نہیں کرتے
جا رہے ہیں جو ماہم وہ کبھی نہ آئیں گے
چھوڑ جانے والوں کی منتیں نہیں کرتے
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.