ڈاکٹر محمد صغیر خان پہاڑی اور اردو  زبان میں 19 کتب کے مصنف  ہیں۔ پہاڑی زبان و ادب میں ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد  بہ طور لیکچرار تدریس سے وابستہ ہوئے اور حال ہی میں طویل ملازمت کی تکمیل کے بعد ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ آپ پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر کی واحد شخصیت ہیں جن کا کام پہاڑی ادب میں سند کا درجہ رکھتا ہے۔ پہاڑی زبان میں خاکے،سفر نامے،مضامین ،افسانے اور ناولٹ کے علاوہ ان کا ایک شعری مجموعہ بھی شائع ہو چکا ہے۔ پہاڑی کے علاوہ اردو میں ایک سفر نامہ ”دھند میں لپٹا ایک سفر“ شائع ہوچکا ہے ۔ جبکہ آپ تنقیدی مضامین و تبصروں کی کتب بھی لکھ چکے ہیں۔ ان کی شخصی خاکوں پر مشتمل ایک کتاب بھی شائع ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر صغیر خان کے کام پر ایم فل کی سطح کا تحقیقی کام ہو ا ہے۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content