باغ ( پی ایف پی نیوز)

یونین کونسل ناڑ شیر علی خان میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عوام علاقہ، سکول اور مقامی تاجروں کو کرونا وائر س آگاہی فراہم کی گئی -پریس فار پیس فاونڈشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے سکول کے طلبہ ،اساتذہ اور دکانداروں کو  فیس ماسک اور سینا ٹائزر  کےاستعمال اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا  -بچوں استاتذہ اور دکانداروں میں فیس ماسک بھی تقسیم کیے گئے-اس سلسلے سناڑ لوہر گورنمنٹ مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر ظفر اقبال اور اساتذہ کرام پرویز احمد مغل اور محمد اشفاق نے بچوں میں ماسک تقسیم کیے اور پریس فارپیس فاونڈیشن کی آگاہی مہم کو سراہتے  ہوے آگاہی دی گی کہ اساتذہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل کرائیں -سکول آنے والے بچوں کی  صحت روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔بیمار  بچوں کو سکول نہ آنے دیں -اسی طرح  عوام اور دکانداروں کو بھی حفاظتی تدابیر اپنانے پر آگاہی دی گی اور فیس ماسک کا  استعمال یقینی بنانے پر زور دیا  کرونا کی شدت میں تیزی کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر سب عمل کریں تاکہ اس وبا سے بچا جاسکے۔
ملک میں کرونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پریس فار پیس فاونڈیشن نے عوام میں آگاہی کی مہم شروع کی ہے – اس سلسلے میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کی قیادت میں عوام میں ماسک اور سینی ٹایزر تقسیم کیے گئے – انھوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ صحت و صفائی کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں -سماجی فاصلہ کی پابندی کریں –


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content