مظفرآباد پی ایف پی ایف نیوز
سماجی تنظیم برکہ ایڈ کی جانب سے مظفرآباد،باغ سمیت پشاور میں اجتماعی قربانیاں کی گئیں ،قربانی کا گوشت رضا کاروں کے ذریعے سینکڑوں مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے غریب ممالک میں فلاحی سرگرمیاں سر انجام دینے والی سماجی تنظیم برکہ ایڈ نے آزاد کشمیر میں بھی قربانیاں کر کے سینکڑوں مستحق خاندانوں کو گوشت تقسیم کیا۔مظفرآباد اور باغ میں کئی جانوروں کی قربانیاں کی گئی جن سے ایک ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے،برکہ ایڈ کی فاؤنڈر اور چیئرپرسن محترمہ گل نے کئی ممالک میں کی جانے والی قربانیوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برکہ ایڈ ایک فلاحی ادارہ ہے جو غریب عوام کی خوشحالی کے مصروف عمل ہے،برکہ ایڈ نے آزاد کشمیر میں عید کے موقع پر قربانیاں کر کے گوشت دور دراز علاقوں کے مستحق خاندانوں تک پہنچایا تا کہ انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جا سکے،برکہ ایڈ معاشرے میں پسے ہوئے اور بے سہاروں کا سہارا ہے۔ مستقبل میں بھی مستحق اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے
–
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.