نازیہ نزی شاعرہ، مدیرہ اور نثر نگار ہیں۔نزی ان کا تخلص ہے۔ ان کا تعلق نوشہرہ خیبر پختون خوا سے ہے۔ متعدد اشاعتی اداروں اور پلیٹ فارمز کے ساتھ بطور شاعری انچارچ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ بچوں کے رسالے “کونپلیں “میں مدیرہ ہیں ۔ سہ ماہی” املاک “مردان کی خواتین مدیر بھی ہیں۔ یو ٹیوب چینلز کے لیے آن لائن اسکرپٹ رائٹنگ کرتی ہیں۔ شاعری اور نثر کی کتب اور دیگر تحریری مواد کی پروف ریڈنگ بھی کرتی ہیں۔بطور ٹرینر شاعری اور نثر کے آن لائن کورسز کرواتی ہیں۔
محبان قلم ، سرائے سخن سمیت مختلف ادبی تنظیموں سے بھی وابستہ ہیں ۔ انھیں متعدد اداروں ، تنظیمو ں اور پلیٹ فارمز سے ایوارڈز ، شیلڈز ، میڈلز ا ور دیگر اعزازت دیے گئے ہیں۔ ایک اشاعتی ادارے کی طرف سے بچوں کی نظموں پر شیلڈ اور کیش ( پرائز)کے ساتھ پہلا انعام حاصل کرچکی ہیں۔
نازیہ نزی کی تصانیف
پیام نزی