ساجدہ بتول کا شمار اصلاحی اور بامقصد ادب تخلیق کرنے والے معروف قلمکاروں میں ہوتا ہے۔ شاعری (حمد و نعت)، کہانی، مضمون و کالم نگاری ان کی دلچسپی کے خاص شعبے ہیں۔ حفظ قران کے ساتھ تین سالہ تجوید کورس کی سعادت بھی حاصل ہے۔وہ گزشتہ پندرہ برس سے مختلف اصناف میں لکھ رہی ہیں۔بچوں کا اسلام ، خواتین کا اسلام کے علاوہ متعدد قومی اخبارات ، جرائد اور ویب سائٹس پر تین سو کے لگ بھگ تحریریں شائع ہو چکی ہیں۔ مختلف انتھالوجیز میں بھی ان کی نگارشات شائع ہو چکی ہیں جن میں دعا، سائبان اور عہد ادب وغیرہ شامل ہیں۔