فرخندہ شمیم مایہ ناز افسانہ و کالم نگار، شاعرہ اور براڈکاسٹرہیں۔نثر و افسانہ اور تحقیق میں ان کی متعدد کتب شائع ہو چکی ہیں۔وہ موقر جامعات میں صحافت اور ابلاغیات سے متعلقہ مضامین کی تدریس کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں۔ بچوں کا ادب ان کی مہارت او ر دلچسپی کا خصو صی میدان ہے۔ بچوں کے لیے کہانیاں اور نظمیں اکادمی ادبیات پاکستان کے مجلے”ادبیات اطفال” میں باقاعدگی سے چھپیں۔ بچوں میں ادب مطالعہ کا ذوق اور کتب بینی کے فروغ کی غرض سے پاکستان ٹیلی ویژن نیوز اسلام آباد سے متعدد نیو ز رپورٹس اور ڈاکیومنٹریز تیار کیں۔ بچوں کے لیے ایک ناولٹ” سونے کا دماغ “اور متعدد کتابچے تحریر کیے. جو نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اشاعت پذیر ہو چکے ہیں۔ ٹی وی سکرین کے لیے بچوں کے عالمی دن، چایلڈ لیبراور بچوں پر تشدد کے موضوعات پر نظمیہ رپورٹنگ مسلسل کی۔ بجوں کے لیے اصلاحی ڈرامےبھی لکھے۔
ریڈیو پاکستان راولپنڈی اور اسلام آباد مراکز سے بچوں میں کتب بینی اور ادب سازی کا شوق پیدا کرنے کے لیے متعدد پروگرام کیے جن کی سکرپٹ رائیٹنگ، بچوں کی سٹودیوز میں ننھی منی ادبی گفتگو اور ان کی تحریر کردہ چھوٹی چھوٹی نظمیں اور کہانیاں ان کی، زبانی سنواتی رہی۔وہ یونیورسٹی آف دی پنجاب سے ایم اے صحافت او ر یونیورسٹی آف سرگودھا سے ایم اے اردو کر چکی ہیں۔ان کی شخصیت اور فن پر متعدد تحقیقی مقالے بھی لکھے گئے ہیں۔
فرخندہ شمیم کی تصانیف
مٹی اور پاؤں۔ افسانوی مجموعہ
ماں۔. شاعری
تلاش جمال میں گمشدہ عورت۔ افسانے
آسمان کا تیسرا کونہ۔ افسانے
ایک تھی لڑکی۔. سوانح
سونے کا دماغ۔ ناولٹ۔
بچوں کا ادب…. اہمیت اور ضرورت
.
فرخندہ شمیم کے اعزازت
پی ٹی وی پروڈکشن + رپورٹنگ ایوارڈز
وزارت اطلاعات میڈیا ایوارڈ براے حقوقِ نسواں+بااختیار خواتین +پاکستانی سیاحت+تحریک پاکستان
نظر یہ پاکستان گولڈ میڈل برائے دستاویزی پروگرامنگ
حلقہ ارباب ذوق اسلام آباد گولڈن جوبلی ایوارڈ
بولان ایوارڈز.. حسن کارکردگی ادب
عزیز میاں حسن کارکردگی ایوارڈ. ادب
ادب سرائے عالمی…. گولڈ میڈل
کاروان حوا حسن کارکردگی ایوارڈ ادب، میڈیا
گلوبل رایٹرز ایسوسی ایشن اٹلی ایوارڈ
ویمن آف دی ائیر گولڈ میڈل… امریکہ… سماجی خدمات
فروغ تعلیم گولڈ میڈل. تدریس
دریچہ ادب پاکستان لایف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
فرسٹ میڈیا ایکسیلنس ایوارڈ…. صحافت
میڈیا انفلوئنس ایوارڈ
(سمیت 80 کے لگ بھگ اعزازات)