ڈاکٹر روحینہ کوثر سید کا تعلق ناگپور، مہاراشٹر، ہندوستان سے ہے۔ انہوں نے ناگپور یونیورسٹی سے لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس میں ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی کیا ہے۔
انجمن گرلز ڈگری کالج آف آرٹس، ناگپور میں بحیثیت لائبریرین 2007 سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ادبی ذوق طالب علمی کے زمانے سے ہی تھا۔ اخبارات و رسائل میں کئ مضامین شائع ہوچکے تھے۔ بچوں کے لئے بھی چھوٹے چھوٹے مضامین اور کہانیاں لکھتی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ڈاکٹر روحینہ کوثر سید کی بچوں کے لئے طبع زاد کہانیاں، نظمیں اور انگریزی سے ترجمہ شدہ کہانیاں شائع ہوتی ہیں ۔ ان کی تخلیقات آج ہندوستان اور پاکستان کے اخبارات و رسائل میں تواتر سے شائع ہوتی ہیں۔ تخلیقی سفر جاری ہے طبع آزمائی کے میدان افسانچے، بچوں کے لیے کہانیاں اور مضامین اور کبھی کبھی نظمیں لکھنا ہیں۔
ڈاکٹر روحینہ کوثر سید کی تصانیف
دو ہزار اکیس میں ک ڈاکٹر روحینہ کوثر سید تاب ‘لائبریری کی تاریخ اور بین الاقوامی لائبریریاں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان’ نئی دہلی کی مالی معاونت سے شائع ہو چکی ہے ۔ ۔ان کی تحریر ” پریس فار پیس پبلی کیشنز ” کی شا ئع کردہ کتاب ” دادا کی دانش ” میں بھی شامل ہے ۔اس کتاب میں منتخب مصنفین کی کہانیاں شامل ہیں۔ ادب اطفال پر بھی کتاب زیر ترتیب ہے۔
اعزازات
لائبریری کی تاریخ اور بین الاقوامی لائبریریاں کو اتر پردیش اردو اکادمی کے انعام سے نوازا گیا۔
۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.