تحریر : امبر
۔ صحبت کا کردار انسان کی زندگی میں بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ اچھی صحبت کا اثر اچھا ہوتا ہے جبکہ بری صحبت کا اثر برا
اگر کوئی شخص اچھی شخصیت کا حامل ہے ,لیکن وہ بری سنگت اختیار کر لیتا ہے تو دھیرے دھیرے اس کی شخصیت زنگ الود ہوتی جاتی ہے ,اس کے دل و دماغ پر گرد جمنے لگتی ہے اور وہ کب رنگ میں رنگ جاتا ہے اسے خود خبر نہیں ہوتی۔
بری صحبت پرکشش ضرور ہوتی ہے, مگر کھوکھلی، بھیانک اور بدرنگ ۔۔۔اور اس کے نتائج برے ہی نکلتے ہیں۔
جبکہ اچھی صحبت انسان کی شخصیت میں نکھار پیدا کرتی ہے .سوچ کے دریچے کھلتی ہے ۔اچھے لوگوں کی صحبت میں بیٹھ کر اچھے برے کا فرق سمجھ آتا ہے . برے بھلے کی تمیز ہوتی ہے .اپنی خامیوں کو ختم کیا جاتا ہے۔
سو دوست یا سہیلی منتخب کرتے ہوئے احتیاط اور عقلمندی سے کام لینا بہت ضروری ہے .کیونکہ صحبت گہرا اثر چھوڑتی ہے اور بھلے شخص کے لیے بری سنگت خطرناک ہے
دوست یا سہیلی بناتے وقت دھیان رکھیں،
*کیا وہ برائی کرتے وقت برائی کو ہلکا لیتے ہیں ؟
*وہ اپ کو بار بار برائی کی طرف متوجہ کرتے ہیں ؟
*وہ اپ کی خوبیوں اور اچھائیوں کا مذاق اڑاتے ہیں ؟
*وہ اپ کو غلط کام کرنے پر ا کساتے رہتے ہیں ؟
*وہ بلا جھجک بےایمانی کرتے ہیں ؟
*اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے اچھائی و برائی میں تمیز نہیں کرتے ؟
*دوسروں کے ساتھ غلط کرتے ہوئے ان کا ضمیر نہیں جاگتا ؟
اگر جوابات “ہاں” ہیں تو پھر ایسی سنگت سے دور رہنے میں بھلائی اور عافیت ہے ۔ایسے لوگ شخصیت میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں اور وہ آپ کو دھوکہ دینے یا آپ کے ساتھ غلط کرنے میں بھی پیچھے نہیں رہیں گے, کیونکہ ایسے لوگ ہرگز قابل اعتبار نہیں ہوتے .
لہذا ایسی صحبت اپنائیں جس سے اپ کو دینی اور دنیاوی فائدے حاصل ہوں .اپ کو سیکھنے کو ملے ,اپ کے اندر مثبت تبدیلیاں پیدا ہوں ,اپ کے خیالات اچھے ہوں ,اپ کا کردار مضبوط ہو اور اچھے انسان بن سکیں۔.
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.