تحریر : امبر

دور حاضر میں آنکھوں کو چکا چوند کر دینے والی اشیاء کا اپنی جانب کشش ثقل کی مانند کھینچ لیتی ہیں ۔ گھریلو سامان ہو یا دیگر سہولت کی شے ٬ بشر بے اختیار اس کی گرفت میں جکڑ جاتا ہے اور پھر اسے حاصل کرنے کی منہ زور خواہش ڈر اٹھانے لگتی ہے ۔

بازار کی جانب رخ کیا جائے تو اشیاء اپنی جانب متوجہ کرتی نظر آتیں ہیں ۔ قیمتی موبائل فونز ٬ دلکش لباس ٬ فرنیچر ٬ چمکتے برتن ٬ رنگ برنگے کھلونے غرض یہ کہ دل لبھاتی چیزوں کا انبار موجود ہے۔ ایک چیز خریدنے جائیں تو کئی چیزوں پر جی مچل اٹھتا ہے ۔

اب ایک کی جگہ چار من پسند چیزیں خرید لی جائیں تو من جھوم اٹھتا ہے ٬ وگرنہ نا خریدنے کا قلق باقی رہتا ہے رہی سہی کسر لگنے والی ایک پوری کر دیتی ہے اگر اپنی حثیت سے بڑھ کر اخراجات کیے جائیں تو سنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔ بجٹ آؤٹ ہوتا ہے ۔ گھر کے کفیل پر بوجھ پڑتا ہے ۔ ہاتھ تنگ ہونے لگتا ہے ۔ بلکہ قرض کی بھی نوبت آجاتی ہے ۔ انسان اپنی بڑھتی خواہشات کو پورا کرنے کے لئیے غلط راستے کا انتخاب کر لیتا ہے۔  یاد رکھیں! دولت کے حصول کے لئیے ہی تو کرپشن اور رشوت کی دلدل میں اترا جاتا ہے اور گناہ گار ہوتے ہیں ۔

حرص ٬ فضول خرچی ٬ بغیر سوچے سمجھے چیزوں کے حصول کے لئیے سر پٹ بھاگنے والے منہ کے بل گرتا ہے ۔ فضول آرزؤں کی تکمیل کے لیے پیسے کا ضیاع کرنا سراسر حماقت ہے ۔

اپنی بساط اور حیثیت کے مطابق خرچ کرنے والا سرخوو رہتا ہے۔  بے لگام خواہشات کے گھوڑے تو دوڑنے نہ دیں اسے قابو میں رکھیں ۔ ہمارے پاس فلاں چیز نہیں اور فلاں کے پاس ہے ۔ پیسے کمانے کے لئیے سخت محنت اور جد وجہد کرنی پڑتی ہے سو! اپنی آمدنی کو مد نظر رکھ کر رقم خرچ کریں ۔ یوں بھی مہنگائی نے پنجے گاڑے رکھے ہیں ۔ سو!  ہر چمکتی دمکتی شے پہ بے دریغ پیسہ ضائع کرنے سے  گریزلازم ہے ۔

اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے والا ہمیشہ مطمئن اور کامیاب رہتا ہے ۔ اعتدال پسند شخص کے پاؤں کبھی اس کی چادر سے باہر نہیں نکلتے اسے اپنی غیر ضروری خواہشات کو قابو کرنا آتا ہے ۔ بغیر وجہ ہر شے پر لپکنے کی بجائے کفایت شعاری اور میانہ روی اختیار کرنے میں بھلائی وعافیت ہے لہذا چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے کو ترجیح دیجئے اور خوش و خرم آسودہ زندگی گزارئیے ۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact