بسم اللہ الرحمن الرحیم
شکر کے سارے لفظ اس وقت کم پڑجاتے ہیں جب اپنے رب کی عنایتوں کا شمار کرنے لگوں۔
یہ سفر ہے ایک سے بیس کا۔۔۔
میری پہلی کتاب تھی جو بچوں اور بڑوں نے ہاتھوں ہاتھ لی اور الحمد للہ اس کے کئی ایڈیشن شائع ہوئے۔ “شکریہ میاں مرغے” ادب اطفال میں
پھر منشورات سے ” بسم اللہ کا جن ، راجے کی بیٹی ،، بونگوں کی بستی ” اور محبت کا خزانہ شائع ہوئیں جو ننھے منے بچوں کے لئے جسم اور روح کے تعلق اور حب نبی صلو علیہ وآلہ

 جیسے بے شمار موضوعات پر مشتمل تھیں ان میں سے دو کتب پنجاب گورنمنٹ نے دس ہزار مڈل سکولوں کی لائیبریری پروجیکٹ کے لئے منتخب کیں۔البدر پبلیکیشنز کیشنزنے  بھی میری چار کتب شائع کیں۔
جادو کی چھڑی
روفی اب کیا کرے گا
جنت کی خوشبو
اور
جلد باز
ادب اطفال کی طرف سے یہ کتب بہت سے ایوارڈ کی مستحق ہوئیں۔
ادارہ خواتین میگزین سے ” نور پری”اور ” داود میاں کے کارنامے “بھی کئی مرتبہ شائع ہوکر ختم ہوئیں۔
ادارہ بتول سے “شکریہ میاں مرغے “کے علاوہ ” دوستی ایسا ناتا، بھی ہاتھوں ہاتھ لی گئیں اور تعلیمی اداروں میں بطور انعام دینے کے لئےتجویز کی گئیں۔
چلڈرن لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام میری تین کتب ککڑوں کوں، بی با بچہ ؛ اور ٹلو کی واپسی شائع ہوئیں جبکہ ادبیات سے ” پکا منصوبہ، اور ابن آس پبلیکیشنز سے “جیمے کی سائیکل “اس لیے اہم ہے کہ جناب ابن آس کی ذاتی کاوشوں سے وہ مختلف نجی چینلز کے کونٹینٹ ہیڈ کو ڈرامائی تشکیل کے لئے پیش کی گئی ہے۔
آخر میں نام اس ادارے کا جو نام ہے اعتماد کا
اور ان مخلص ہستیوں کا جو اپنی ٹیم کے ساتھ معیاری مطبوعات میں بہت جلد سب سے آگے ہیں۔
میری آخری تین کتب  پی ایف پی پبلیکیشنز سے شائع ہوئیں جو عمدہ طباعت رنگین صفحات کی وجہ سے بے حد پسند کی جارہی ہیں۔
سارے دوست ہیں پیارے
ننھا بہادر کے بعد
پیش ہے
میری نئی کتاب
تیمور کیسے بدلا؟
قیمت ۔۔۔ایک ہزار روپے
پری بکنگ صرف ۔۔600 روپے

جیز کیش پے منٹ :

03036388167
ایک سے بیس کا سفر ان شاءاللہ آگے بھی جاری رہے گا۔۔یہ مجھ پر میرے اللہ کا بے پناہ فضل اور مجھ سے میرے قارئین کی محبت کا ثبوت ہے۔
واللہ یختص برحمتک من یشآء

تیمور کیسے بدلا؟
تیمور کیسے بدلا؟

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact