Skip to content

قلم قبیلے کی باتیں/ تاثرات : ماہم جاوید

پریس فار پیس سے میرا تعلق قریب دو سال قبل ہوا۔

یہاں سے جڑنے سے لے کر اب تک کا سفر بہت خوبصورت رہا کہ یہاں موجود تمام مصنفین، منتظمین اور قارئین — سب ہی لوگ ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔

یہ ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک گھر ہے جس کے ہم سب مکین ہیں۔

میرے پاس موجود پریس فار پیس کی اب تک کی بہترین کتابیں یہ ہیں جو میں نے ویڈیو میں شامل کی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث میں ادارے اور ادارے کے لوگوں سے رابطے میں نہیں رہی، مگر میرے علم میں یہ بات بھی آئی کہ اس بہترین ادارے سے اب بہت سے نئے مصنفین بھی جڑ چکے ہیں، جو اپنی بہترین تصانیف یہاں سے شائع بھی کرواتے رہے ہیں۔

میری ان تمام مصنفین کے لیے دل سے دعا ہے کہ ان کے قلم سے خیر جاری ہو اور ان کی تحاریر ہمارے معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔

یہاں میں چند مصنفین کا ذکر کرنا چاہوں گی جن کی کتابیں میرے پاس موجود ہیں۔ انہیں پڑھ کر ان کی صلاحیتوں اور خوبیوں کا اندازہ بخوبی ہوتا ہے۔

جن میں سرِفہرست میری دوست، میری عزیزہ فرح ناز فرح ہیں۔

بعد ازاں مہوش اسر شیخ صاحبہ، محترمہ تسنیم جعفری، احمد رضا، ماورا زیب، آنیہ ایس خان، کرن عباس کرن، ممتاز شیریں، رباب عائشہ، نشاط کاظمی صاحب، اور ان کے علاوہ بھی ہمارے متعدد احبابِ مصنف موجود ہیں۔

یہ تمام ہی منجھے ہوئے لکھاری ہیں۔

میں کسی بھی ایک تحریر کو دوسری سے ممتاز نہیں کہہ سکوں گی، کہ سب ہی تحریریں اپنی اپنی صنف کا بہترین نمونہ ہیں۔

پھر چاہے میں بات کروں تسنیم جعفری صاحبہ کی کتاب “منزل ہے جن کی ستاروں سے آگے” کی۔

یہ ایک بہترین تصنیف ہے جو سائنسی شعبے میں جھنڈے گاڑتی خاتون کا تعارف اس بہترین انداز سے کرتی ہے کہ قاری کو پڑھنے میں مزید دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔

یا میں بات کروں فرح ناز فرح صاحبہ کے افسانوی مجموعے “لمسِ آشنائی” کی؛

اس کتاب میں موجود تمام تحریریں درد اور آہوں کو الفاظ میں ڈھال کر حقیقتوں کو وا کرتی نظر آتی ہیں۔

یا پھر میں ذکر کروں مہوش آپا کی خوبصورت ترین کتاب “آئینے کے پار” کا

جو زندگی پر چھائی ہوئی دھول کو لفظوں کی ململ سے مٹاتی نظر آتی ہے۔

یا پھر بات کروں ہمارے پیارے بھائی احمد رضا انصاری کی “خونی جیت” کی ۔

جو بچوں کے لیے لکھی گئی ایک بہترین تحریر ہے، جس میں مختلف دلچسپ کہانیوں کے ساتھ سمندری زندگی پر مبنی بہترین ناول “خونی جیت” بھی شامل ہے۔

اس کے پیچھے چھپا نایاب پیغام سوئی ہوئی، غفلت زدہ قوم کو بیدار کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ حق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں تو باطل قائم نہیں رہ سکتا۔

یہ تمام کتابیں، اور ان سب کے علاوہ دیگر کتب بھی، اپنے طرز کی بہترین تصانیف ہیں۔

میں چاہوں گی کہ ہم سب یک زبان ہو کر ان تمام مصنفین کو خراجِ تحسین پیش کریں، ان کے کام کو سراہیں،

اور ساتھ ہی ساتھ ادارہ پریس فار پیس  پبلی کیشنز کو بھی داد و تحسین پیش کریں

کہ اس ادارے نے ہمیں اپنی صلاحیتوں کو منظرِ عام پر لانے میں بہترین انداز سے معاونت فراہم کی ہے۔

میں خود اس ادارے کے معیار کی گواہی دیتی ہوں کہ میری دو کتب میں نے یہیں سے شائع کروائیں۔

نہ صرف ان کا معیار بہترین ہے بلکہ یہاں کے تمام افراد ہمیں اپنے گھر کا فرد سمجھتے ہوئے ہمارا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔

تمام مصنفین کے لیے ڈھیروں دعائیں، اور ادارے کی فلاح و بہبود کے لیے نیک تمنائیں۔

از قلم: ماہم جاوید


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content