کتاب : سارے دوست ہیں پیارے
مصنفہ: قانتہ رابعہ
تبصرہ نگار: محمد احمد رضا انصاری
یہ چھوٹی سی کتاب پریس فار پیس فاؤنڈیشن نے شائع کی ہے۔ اس کتاب میں چھوٹے بچوں کے لیے ننھی ننھی کہانیاں موجود ہیں۔ چھوٹے بچوں کے کردار ہیں جو اپنی معصوم باتوں اور حرکتوں سے قارئین کا دل لبھاتے ہیں ۔
کتاب کے 48 صفحات ہیں۔ آرٹ پیپر استعمال کیا گیا ہے اور ہارڈ بائنڈنگ ہے۔ سرورق تو ہے ہی خوبصورت مگر اندر موجود پانچ کہانیاں بھی مزے دار ہیں۔
آغاز میں ایک پیاری سی نظم ہے جو محمد صدیق شاذ نے لکھی ہے۔ کتاب کا انتساب والدین اور ادیبوں کے نام کیا گیا ہے
آگے فہرست ہے اور پھر “مدیرہ خالہ کی بات”یوں لگا جیسے کوئی رسالہ پڑھ رہے ہیں اور سب سے پہلے اداریہ سامنے آ گیا ہے۔ پھر “آپا کی باتیں” ہیں جو مصنفہ نے لکھی ہیں۔ اس میں بچوں کے لیے نصیحت آموز باتیں ہیں۔
“کیوں”
“مصعب کی داڑھ اور منہ کی چکی”
“ہیلی کاپٹر”
“سارے دوست ہیں پیارے”
اور
“مشینی انڈہ”
کیا ہی پیاری پیاری کہانیاں ہیں۔ جو معلوماتی ہیں، سبق آموز ہیں، کھٹی میٹھی ہیں اور لاجواب ہیں۔
دلچسپ بات یہ کہ آخر میں ایک چھوٹی سی سرگرمی بھی موجود ہے۔ کہانیوں سے چند سوالات نکالے گئے ہیں اور بچوں سے ان کے جوابات پوچھے گئے ہیں ۔ اور درست جوابات دینے والے بچے کے لیے ایک انعام بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تو پھر جلدی سے یہ مزے دار کتاب منگوائیں اور اپنے بچوں کو مطالعہ کے لیے دیں۔ تربیت و تفریح دونوں ساتھ ساتھ ۔۔۔۔
قیمت صرف 300 روپے ہے۔ کتاب منگوانے کے لیے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی ٹیم سے رابطہ کریں۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.