ڈاکٹر صوبیہ اسلم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد میں پنجابی کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ انھوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے پنجابی ادب میں ایم۔فل اور پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگریاں امتیازی حیثیت سے حاصل کیں۔ علاوہ ازیں ایل۔ ایل۔ بی اور ایم۔ ایس سی (معاشیات) کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) لاہور میں اپنی خدمات کے دوران، انھوں نے پنجابی زبان، فن اور ثقافت کی ترویج و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ساتھ ہی وہ پلاک کی طرف سے شائع ہونے والے ماہنامہ “ترنجن” کی ایڈیٹر بھی تھیں۔ ایک عالمہ، محققہ اور مصنفہ ہونے کے ناطے سے، انھوں نے پاکستان کی مختلف جامعات کی جانب سے منعقدہ قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں میں لسانیات، ثقافت اور صوفیانہ موضوعات پر متعدد تحقیقی مقالات پیش کیے ہیں۔ ان کی تحقیق مختلف تحقیقی جرائد اور رسالوں میں شائع ہوئی ہے۔ وہ “ہانی پنج دریاں دا” اور “پنجابی صحافت” کے عنوان سے دو کتابوں کی مصنفہ ہیں۔ انھوں نے مولے شاہ کی کتاب “سیف الملوک” کی تدوین کی ہے ۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.